1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا کراچی

'حالاتِ حاضرہ اور ملکی و عالمی سیاست' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہنوازعامر, ‏31 مارچ 2012۔

  1. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    میرا کراچی جو کہ روشنیوں کا شہر تھا اور رات تو یہاں ہوتی نہیں تھی رات رات بھر چائے اور کھانے پینے کے ہوٹل کھلے رہتے تھے چہل پہل لگی رہتی تھی بھائی چارے کی فضاء قائم تھی ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ موجزن تھا لیکن یکا یک پتا نہیں کسی کی نظر لگ گئ روشنیاں گل ہوگئیں ہوتل اور سڑکیں ویران ہوگئیں بھائی چارے کی جگہ بددلی نے لے لی لوگ ایک دوسرے سے دور ہونے لگے عید رمضان اور تہواروں میں لوگوں نے ایک دوسرے کو پوچھنا ہی چھوڑ دیا نفرتیں پروان چڑھ گئیں یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہم سب سمجھتے ہیں کہ ان کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے اور ابھی بھی وقت ہے سنبھلا جاسکتا ہے آؤ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلیں بھائی چارے کی فضا پھر پیدا کریں
    ؤ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا کراچی

    آج پھر کراچی نامعلوم ہاتھوں خوں آلود ہوگیا ایک اور دن غریب کے گھر کا چولہا بجھ گیا- ایک اور غریب گھرانہ بھوکا پیاسا سوگیا- ایک اور بچہ بغیر دودھ کے رہ گیا- ایک اور مریض ڈاکٹر نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا - ایک غریب مریض گورنمنٹ اسپتال سے علاج سے رہ گیا- کئ لوگ گھروں میں بند رہ گئے اورکیا بولوں کتنوں کے لال اپنوں کے ہی ہاتھوں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے کیوں ہم ان کو کنٹرول کیوں نہیں کرسکتے کوئی ان کو سمجھا کیوں نہیں سکتا ہم ایک کیوں نہیں ہوسکتے کہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھا جاسکے-
    بیرونی دنیا یہی تو چاہتی ہیں کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں اور ان کے مقابل نہ کھڑے ہوسکیں اور کشکول کبھی نہ ٹوٹے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ارد گرد کے گھر والوں کو سمجھائیں اور کہیں کہ اپنے بچوں کو کنٹرول کریں اور کچھ بھی ہوں ان پر نظر رکھیں اور کسی غلط سرگرمی جانے سے روکا جائے کہ بعد میں ایک لاش کی صورت میں وہ ان سے برداشت نہ ہوگا اور اس لاش کو دیکھ کر کوئی دوسرا دہشت گرد جنم نہ لے لے- آئیے اپنے گھر محلے اس آغاز کریں اور امن کا دیپ جلائیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارا کراچی پاکستان کا تجارتی حب غرباء کو پالنے والا شہر اور سب سے بڑی بات یہ کہ منی پاکستان کہ یہاں دنیا کی ہر قوم کا باشندہ ملے گا کچھ دہائی قبل امن پسند شہر تھا ـ یہاں کے لوگ دہشت گردی کے نام سے وقف تک نہ تھے پھر وقت نے کروٹ لی اور اس شہر کو بھی کسی کی نظر لگ گئی اوردہشت گردی کے منحوس سائے بھی اس شہر میں داخل ہوگئے اور دہشت گردی کے بھوت نے اس شہر کراچی میں ایسے ڈیرے ڈالے کہ نئی نسل کو پتا ہی نہیں ہے کہ امن کیا ہوتا ہے پرانے لوگوں سے معلوم کریں جو یہاں جم گئے اور اب ان وقتوں کو یاد کرتے ہیں جب اس شہر کراچی میں امن کی فاختہ اڑا کرتی تھیں او ر ایک قتل پر پورا کراچی شہرمیں سناٹا چھاجا یا کرجاتا تھا وقت کی کروٹ نے سب بدل کر رکھ دیا کچھ بھی ہوجائے شہر میں 20 اموات تو معمولی گردانی جاتی ہیں اور رات کو سونے سے پہلے گنتی کی جاتی ہے کہ آض کتنے لاشے گرے اگر 20،18 سے کم ہوتو سکھ کا سانس لیا جاتا ہے کہ آج قدرے امن ہے یہ امن کا شہر کراچیـ مجھے وہ دن یا د ہے جب یہ شہر روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اوریہاں تو رات کا تصور ہی نہیں تھا کہ رات کب ہوتی ہے ہوتی بھی ہے کہ نہیں ـسیاسی جماعتوں نے جب کراچی کو اپنا اکھاڑہ بنایا ہے تب سے کراچی قبرستان اور دہشت گردوں کا شہر کہلایا جانے لگا ہے آخر کیوں یہ نام نہاد جماعتیں اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئے یہاں کے معصوم بچوں سے ان کی معصومیت کیوں چھین رہی ہیں اوران کا مستقبل کیوں داؤ پر لگارہیں ہیں ؟ کیوں ان کو اپنا آلہ کار بناکر ایک اچھے پاکستانی شہری سے دہشت گردی کا لیبل ان پر چسپاں کرنے پر تلی ہوئی ہیں؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں