1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا ٹرائل کرنےوالوں کا قوم ٹرائل کریگی۔ مشرف

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 اگست 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ٹرائل کی باتیں کرنے والوں کا قوم ٹرائل کرے گی،
    نومبر کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

    پرویزمشرف ​



    پیرس (رضا چوہدری/نامہ نگار) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نومبر کے بعد اپنے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، سرکاری عہدہ چھوڑنے کے بعد مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد ملکی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لوں گا اور وطن بھی واپس جاؤں گا، میرے ٹرائل کی بات کرنے والوں کا قوم خود ٹرائل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی کے ناظم راجہ جاوید اخلاص سے ملاقات میں کہی۔ راجہ جاوید اخلاص نے فرانس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ناصر مغل کے ہمراہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشروف نے موجودہ بلدیاتی اداروں کو توڑ نے اور اس نظام میں تبدیلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام نے نچلی سطح پر عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے، خواتین کو موثر نمائندگی کا موقع فراہم کیا ہے، دنیا بھر میں اس نظام کو سراہا جاتا اور اس کی تعریف کی جاتی ہے۔پرویز مشرف نے کہا میرے خلاف کارروائی کی باتیں کرنے والوں کا قوم خود ٹرائل کرے گی،انہوں نے کہا کہ وہ جلد وطن لوٹ کر ملکی سیاست میں بھرپورحصہ لیں گے۔راجہ جاوید اخلاص کے مطابق ملک میں سابق صدر پرویز مشروف کے خلاف کارروائی کے حوالے سے جاری بحث پر پرویز مشروف کاکہناتھا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، میں اقتدار چھوڑنے کے بعد ملک میں ہی رہا، مختلف لیکچرز کے سلسلے میں یہاں مقیم ہوں، فارغ ہوتے ہی وطن واپس جاؤں گا۔راجہ اخلاص کے بقول مشرّف کا کہناتھا کہ میں نے ملک و قوم کی خدمت کی، وہ وقت دور نہیں جب عوام کہیں گے کہ ہمارا دور اچھاتھا۔


    شکریہ ۔ جنگ نیوز
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جس کی حکومت اتر جائے عوام کی نظر میں اس کا دور اچھا ہوتا ہے چاہے وہ کتنی بری حکومت ہی کیوں نہ ہو۔
    مشرف کیا طبلوں پر لیکچر دے رہا ہے؟
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ راشد بھائی ۔ اسکا مطلب اگلے چند سال بعد زرداری دور بھی پاکستانی عوام الناس کے لیے "سنہری دور" کہلائے گا ؟ :wow: :wow: :wow:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن ایک چیز جو قابل غور ہے اور مجھے پہلے بھی اندازہ تھا وہ یہی کہ مشرف صاحب ریٹائیرمنٹ کے بعد اپنی 2 سالہ قانونی مدت پوری فرما رہے ہیں (کیونکہ آئین کی پاسداری انکا طرہ امتیاز ہے :201: ) اور اسکے بعد وہ ایک بار پھر خطے میں امریکی مفادات کے بہترین محافظ بن کر پھر سے پاکستان پر مسلط کر دیے جانے والے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں