1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا نام

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏12 اگست 2006۔

  1. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    میرا نام ابنِ آدم ہے اور میں انٹرنیٹ پر رہتا ہوں‌۔۔۔۔۔۔

    ع س ق کی دعوت پر ہماری اردو پر آیا ہوں
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ابنِ آدم کا تعارف

    السلام علیکم ابنِ آدم جی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    میں‌نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ پرچہ حل نہیں کروں‌گا


    اس کے لیے آپ کا کہنا ہے کہ تین معقول وجہ بتانی ہونگی

    تو سب سے بڑی اور پہلی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں‌کہیں بھی داخلہ لینا ہو تو پہلے دن پڑھائی ہوتی ہے پرچہ نہیں‌،،،،،، بلکہ پرچہ تین چار ماہ کے بعد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔

    اب اس کے بعد میرا خیال ہے کہ مزید وجوہات بتانے کی کوئی ضرورت نہیں‌

    لیکن اگر آپ اصرار کریں تو بتا دوں‌گا


    خدا حافظ
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    کم از کم تین وجوہات بتانا ضروری ہیں۔ باقی کی دو وجوہات بھی جلدی سے بتائیں تاکہ آپ کے بارے میں مزید کوئی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
     
  5. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    پا جی کچھ ٹائم تو چاہیے ہوتا ہے نا وجوہات بتانے کے لیے

    یا فورا بتانا ہونگی
     
  6. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    آپ کو مزید کتنا وقت درکار ہے؟
    میری ع س ق سے درخواست ہے کہ انہیں اضافی وقت دینے پر غور کیا جائے۔
     
  7. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ہاں‌جی یہ ہوئی نا بات ۔۔۔

    کسی نے تو سفارش کی ہے ۔۔۔​
     
  8. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سفارش اچھی چیز نہیں ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں