1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از محسن ندیم, ‏13 نومبر 2013۔

  1. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے
    حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے

    آل نبی کا پیار ہے ایمان کی زندگی
    ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے

    خوشیاں سبھی نثار ہیں اس پر جہان کی
    جس کو غم حسین میں رونا قبول ہے

    دنیا میں اور کون ہے شبیر کے بغیر
    ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے

    گزرا جہاں جہاں سے نواسہ رسول کا
    اب تک وہاں خدا کے کرم کا نزول ہے

    جس کے لئے یزید نے اتنے ستم کیے
    وہ تاج تو حسین کے قدموں کی دھول ہے

    تو ان کے در سے مانگ لے جو کچھ بھی دل کرے
    مالک سبھی جہان کی آل رسول ہے​
     
    محمدرمضان جڑھ، بدر منیر اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں