1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا تھیلا کیوں پھرولا لے اب میں بولا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏22 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    میرا تھیلا کیوں پھرولا لے اب میں بولا
    زیرک
    نیب نے شہبازشریف کو 'لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی' اور 'پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی' میں ہونے والے 'آشیانہ ہاؤسنگ سکیم' کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 'آشیانہ اقبال' کی تعمیر کا ٹھیکہ کامیاب بولی دینے والی کمپنی 'چودھری لطیف اینڈ سنز' سے لے کر بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی من پسند 'لاہورکاسا ڈویلپرز' کو دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ کاسا ڈویلپرز کا تعلق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بتایا جاتا ہے، نیب کے مطابق اپنے اس عمل سے انہوں نے خزانے کو 905 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب آشیانہ اقبال کی کنسلٹنسی کا کنٹریکٹ 'انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب' نامی کمپنی کو دینے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جس سے یہ معاہدہ 192 ملین روپے میں دیا گیا جبکہ نیسپاک نے اسی کام کے لئے 35 ملین روپے کی پیشکش کی تھی۔ شہبازشریف کو نیب نے چائے کی دعوت پر کلین چٹ دینے کے لئے نہیں بلکہ غریبوں کے نام پر قائم کی گئی آشیانہ سکیم میں ہوئے اربو ں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کے لئے بلایا تھا جس پر موصوف کا غصہ انتہائی عروج پر پہنچ گیا ہے اور انہوں نے چیئرمین نیب سمیت دیگر کو 'بدنیتی' کے طعنے دینے کے ساتھ ساتھ دھمکی آمیز رویہ اختیار کر لیا ہے۔ جہاں آگ ہو گی وہاں دھواں ہو گا اور جہاں دھواں اٹھتا دیکھا جاۓ گا نیب اس کی تحقیقات کرے گا، سوال اٹھا ہے تو اس کا جواب دینا بطور صوبائی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے فرض بنتا ہے۔ لیکن یہاں یہ وطیرہ بن گیا ہے کہ دھمکیاں دے کر اپنی گردن بچائی جاۓ یا اداروں کو نہ چلنے دیا جاۓ۔ شہبازشریف وہ شخص ہے جو پچھلی دو دہائیوں سے 'سٹے آرڈر' پر حکومت کرتا چلا آ رہا ہے اور اسی دھمکی آمیز رویے کی وجہ سے ججز اس کا کیس نہیں چلا رہے۔ شہبازشریف کی چیخم پکار یہ ظاہر کرتی ہے کہ دال میں کالا نہیں بلکہ دال ہی کالی ہے۔ شہبازشریف کی پیشی کے بعد کی گئی پریش کانفرنس کو آپ 'میرا تھیلا کیوں پھرولا لے اب میں بولا' کہہ سکتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں