1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از شفقت علی رضا, ‏27 مئی 2011۔

  1. شفقت علی رضا
    آف لائن

    شفقت علی رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    میرا نام شفقت علی رضا ہے اور میں بارسلونا جو کہ سپین کا شہر ہے اس میں رہائش پذیر ہوں میرا شعبہ صحافت ہے اور ایک آن لائن اردو اخبار پاک نیوز ڈاٹ ای ایس کا چیف ایڈیٹر ہوں جسکا ایڈریس یہ ہے www.paknews.es آپ اس اخبار میں تازہ ترین خبروں کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیم قرآن پاک پڑھنا اور سننا طنزو مزاح پر مبنی تنقیدی کالمز بھی اس اخبار کی زینت بنتے رہتے ہیں سپین کی ریزیڈینسی کے بارے میں معلومات تازہ ترین کرنسی رٰیٹس نئی فلمیں ڈرامے تارکین وطن جو پاکستان سے دور دراز یورپ یا دنیا بھر کے ممالک میں مقیم ہیں ان کے بارے میں معلومات اور ان کی خبریں بچوں کا صفحہ گیسٹ بک گجرات کی خبریں پاکستان کی خبریں دنیا بھر کی خبریں شو بز اور سپورٹس کی خبریں قونصلیٹ سے سیتا لینا یعنی ملاقات کا ٹائم لینا پاکستان کے ٹیلی ویژن چینل اور ساتھ ساتھ اچھے اچھے مضامین پاکستان کے موجودہ حالات یہ سب کچھ آپ کو پاک نیوز میں پڑھنے کو ملتے ہیں میں بھی ایک کالم نگار ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ طنزومزاح لکھوں جس کو پڑھا بھی جائے اور اس میں سبق آموز پیغام بھی حاصل کیا جا سکے
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    شفقت صاحب آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا اور ماشاء اللہ آپ صاحب علم بندے ہیں ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں‌کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت سے ہمارے لئے چند لمحات نکالے ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور آپ کے مضامین اور علمی ذوق سے ہم بہرامند ہونگے -
    اور آخر میں گذارش یہ کہ پیاری اردو کا تعارفی پرچہ حاضر خدمت ہے اس کو حل کریں تاکہ آپ کا مزید شکریہ ادا کیا جاسکے



    السلام علیکم !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    السلام علیکم
    شفقت صاحب لگتا ہے آپ بھی بارسلونا کی جیت کے جشن میں شامل ہیں ، اور جیت چیز ہی ایسی ہوتی ہے اس کا جشن منانا بنتا ہے ، اور جب آپ کی یہ مصروفیت کم ہو جائے تو تعارفی پرچہ حل کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں ، ایک بار پھر آپ کو اور پورے اسپین کی بار سلونا کی جیت مبارک ہو ۔
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    لگتا ہے انہیں ہماری اردو کا پرچہ مشکل لگ رہا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں