1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میاں بیوی کا جھگڑا۔ دل کے لیے نقصان دہ ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏15 دسمبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میاں بیوی تنازعہ، دل کے لیئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    میاں بیوی کا جھگڑا صرف الفاظ کی سختی تک ہی محدود نہیں بلکہ اس سے شریانیں بھی سخت ہوجاتی ہیں جو کہ دل کے لیئے خطرناک ہے۔​



    یونیورسٹی آف اتاہ کے سائنسدانوں نے 150 جوڑوں پر تحقیق کی جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑوں سے ہونے والے نقصان کا انحصار جنس پر بھی ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ خواتین میں شریانوں کے امراض کا زیادہ تر تعلق اپنے ساتھی کے غصیلے رویہ سے ہے جبکہ مردوں میں اس کی وجہ کچھ اور ہوسکتی ہے۔

    تجزیہ کے لیئے چنے گئے جوڑوں کو بحث کے لیئے ایسے موضوعات دیئے گئے جو عمومی طور پر ان کےدرمیان تنازعے کا باعث بنتے ہیں۔ بحث کے دوران ان افراد کا مسلسل معائنہ کیا گیا۔

    نتائج سے ثابت ہوا کہ وہ خواتین جو بحث میں زیادہ سخت الفاظ استعمال کرتی ہیں ان کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ (فضول بحث مباحثہ کرنے والی خواتین غور فرمائیں)
    دوسری جانب وہ مرد حضرات جنہوں نے سخت الفاظ سننے کے بعد اپنے رویہ پر قابو رکھنے کی کوشش کی ان کی شریانیں سخت ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ان میں سے کئی افراد کو ڈاکٹر سے مشورہ لینے کی رائے دی گئی۔

    پروفیسر ٹم سمتھ کا کہنا ہے کہ نا اتفاقی ہر انسانی تعلق کا حصہ ہے۔ ’دل کے امراض کی اور بھی کئی وجوہات ہیں مگر ہم لوگوں کو پھر بھی یہی مشورہ دیں گے کہ اپنے ازدواجی تعلقات بہتر بنانے پر توجہ دیں‘۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... e_na.shtml
     
  2. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اگر فضول بحث مباحثہ کرنے والے “حضرات“ ہوں تو؟ :hathora:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت اچھی معلومات ہے۔۔۔جزاک اللہ :dilphool:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ویسے فضول بحث تو حضرات ہی کرتے ھیں بجو میں‌آپ کی بات کی تائید کرتی ھوں
    خواتین صرف غصہ برداشت کرکے ہی شریانوں کے مرض میں مبتلا ھو سکتی ھیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں