1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں

    پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے عوام گیس قیمت میں اضافے کے لئے، تیار ہو جائیں کیونکہ اوگرا نے سوئی نادرن کے لئے گیس 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمت میں اضافے کی یہ منظوری مالی سال 2018-19ء کے لئے دی ہے۔ اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

    اضافے کے بعد نئی اوسط قیمت 881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگی۔ خیال رہے کہ گیس کی پرانی اوسط قیمت 631 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لئے بھی گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں