1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟
    upload_2019-10-17_1-22-18.jpeg
    بچپن سے سنتے آئیں ہیں کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے تاہم دورِ حاضر میں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے
    لاہور(نیٹ نیوز) کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق مچھلی اور دودھ کے ایک ساتھ استعمال سے کسی قسم کے نقصان کی سائنسی یا طبی طور پر کوئی دلیل نہیں ملتی، یہ صرف ایک کہانی ہے ، ان دو کھانے کی اشیا کے بیک وقت استعمال سے نقصان صرف ایک صورت ہو سکتا ہے کہ مچھلی یا دودھ میں سے کسی ایک سے الرجی ہو۔ماہرین کے مطابق ا گر دونوں کی غذائیت اور افادیت کو دیکھا جائے تومچھلی اور دودھ دونوں ہی ہائی پروٹین اور مکمل غذائیں ہیں، کسی بھی بیماری کے بعد کمزوری سے نجات پانے کیلئے ان کا ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں غذاؤں کو صحیح طریقے سے پکا کر کھایا جائے ، اگر مچھلی کچی رہ گئی یا دودھ مناسب طریقے سے ابال کر نہ استعمال کیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے ، جس میں خارش یا غذا کا ہضم نہ ہونا شامل ہے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انتہائی ضروری نہ ہو تو ان دونوں غذاؤں کے ایک ساتھ استعمال سے گریز ہی کرنا چاہیے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں