1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موڑ لو دل کو مدینے کی طرف

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by مبارز, Oct 15, 2009.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    (صبا اکبر آبادی)

    موڑ لو دل کو مدینے کی طرف
    اب چلو یارو مدینے کی طرف

    شوق بے پایاں سے جو لرزاں‌ہوں
    لے چلو مجھ کو مدینے کی طرف

    حج بیت اللہ سے فارغ‌ہوئے
    آؤ اب دوڑو مدینے کی طرف

    ہر طرف سے خود ہی دل پھر جائے گا
    دیکھنا لوگو مدینے کی طرف

    صدق دل سے طواف کعبہ کر لیا
    اور اب آؤ مدینے کی طرف

    ہر کہیں جانا ضروری تو نہیں
    جاؤ تو جاؤ مدینے کی طرف

    آنے والی ہے مدینے سے ہوا
    کر کے رُخ بیٹھو مدینے کی طرف

    ہے یہاں تو بیقراری ہر گھڑی
    ہے سکوں یاروں مدینے کی طرف

    دل وہیں ہوگا وہیں مل جائے گا
    آکے دیکھو تو مدینے کی طرف

    تم صبا کو ڈھونڈنے نکلو اگر
    پاؤ گے اس کو مدینے کی طرف
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھائی ۔ خوبصورت نعت شریف ہے۔

    ہے یہاں تو بیقراری ہر گھڑی
    ہے سکوں یارو! مدینے کی طرف

    حق فرمایا ۔سبحان اللہ ۔
     
  3. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ خوبصورت نعت شریف شئیر کی ہے۔
    جزاک اللہ
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    دوست ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی نعت شیئر کی ہے جزاک اللہ
     

Share This Page