1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موڈ خوشگوارکرنے والی غذائیں .... تحریر : ڈاکٹر سید فیصل عثمان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    موڈ خوشگوارکرنے والی غذائیں .... تحریر : ڈاکٹر سید فیصل عثمان


    جدید تحقیق نے واضح کیا ہے کہ خوراک انسان کا موڈ بھی بدل سکتی ہے ، الرجی، فوڈ کیمیکلز اور حفظان صحت کے امریکی ماہر تھیران گرانٹ رینڈولف (Theron Grant Randolph)کے بقول ''کئی اقسام کی غذائیں انسانی موڈ پر اثر انداز ہوتی ہیں ، غیر ملکی مشروب ، چاکلیٹ، گندم ، مکئی، نمک ، چینی ،پراسیسڈ فوڈ کا ضرورت سے زیادہ استعمال ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے‘‘۔
    پیٹ کی '' آگ ‘‘ بجھانے کے لئے ہم جو کچھ کھاتے ہیں ،وہ ہم میں غصہ یا خوشی کے جذبات بھی ابھار سکتا ہے اسی لئے تلی ہوئی مصنوعات، غیر ملکی مشروب ،صاف اناج، زیادہ گندم، پیسٹریاں ، مٹھائیاں اورگولیاں ٹافیاں زیادہ استعمال کرنے والے ممالک میں عوام غصے میں بپھرے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ یہ جسم کے اندر موڈ میں تبدیلی لانے والے کئی کیمیکلز پیدا کرتے ہیں، کئی پھل بھی ایسا کرتے ہیں۔انہیں مقررہ مقدار میں کھانے سے کچھ نہیں ہوتا ،ہر چیزکا حد سے زیادہ استعمال نقصاندہ ہو سکتا ہے اسی لئے ہر چیز کی زیادتی سے منع کیا گیا ہے ۔
    یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ دبائو کئی قسم کا ہو سکتا ہے،جسمانی ،ذہنی ، جذباتی اور کیمیائی بھی ہو سکتا ہے۔لیکن ہم چونکہ صرف نتیجے یعنی دبائو پر نظر رکھتے ہیں لہٰذا یہ نہیں سوچتے کہ یہ ہمارے اندر کیمیائی تبدیلیوںسے پیدا ہوا ہے یا ا س کی وجہ کوئی جذباتی یا بری خبر ہے، جسمانی بیماری بھی دبائو کا شکار کر سکتی ہے۔اینگزائٹی دبائو کا نتیجہ ہے۔روزمرہ کی جدوجہد،بھاگ دوڑ، اینگزائٹی کا سبب بن سکتی ہے۔
    کل ہی میرے پاس ایک بچہ آیا،اسے ٹیلی فون کی گھنٹیاں پریشان کرتی تھیں،چھوٹے بھائی کا رونا بھی ناگوارگزرتا تھا ،اس کا بس نہیں چلتا تھا کہ بھائی کو ایک گھونسہ رسید کر دے۔موبائل فون اور جنک فوڈ کے مسلسل استعمال سے اس میں خاص قسم کی تبدیلی آگئی تھی۔وہ پہلے کی بہ نسبت کافی بدل گیا تھا،یہ بات بچے کے ابو نے بتائی۔ ایک اور مریض نے بتایا کہ ''بجلی ،گیس اور دوسرے یوٹیلٹی بلوں کے پیسے موجود ہوں تب بھی ا سے پریشانی اور دبائو محسوس ہونے لگتا ہے،کس بینک میں جمع کرائوں ، کہیں رش نہ ہو۔ کئی دوسرے سوالات کے ساتھ خوراک کے بارے میں پوچھنے سے مجھے ان کے مسائل کو سمجھنے میں کافی مدد ملی اسی لئے ہم آپ کو آج کچھ ایسی غذائیں بتانے والے ہیںجن کے استعمال (یا جن کے کم سے کم استعمال )سے آپ اپنے موڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔امریکی ادارے ''میو کلینک‘‘ سمیت متعدد اداروں کی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ '' غذا اینگزائٹی کا علاج نہیں ہے، یہ اینگزائٹی میں کمی یا اضافہ تو کر سکتی ہے لیکن ختم نہیں کر سکتی‘‘۔ اگر کسی وقت پریشانی یا تشویش پیدا ہوتی ہے تو خوراک میں تبدیلی لا کر بھی دیکھ سکتے ہیں،ہو سکتا ہے کچھ ریلیف مل جائے۔
    موڈ بہتر بنانے والی غذائیں
    : انڈے کی سفیدی،گائے کا گوشت ،فیٹی فش،دہی، بیری،حلوہ کدو ، کافی، دالیں، پھلیاں اور کاجو بھی اینگزائٹی میں کمی کا موجب بنتے ہیں،اپنی خوراک میں زنک کو بھی شامل کیجئے۔ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائوں کی جگہ چوکر کی روٹی استعمال کیجئے ۔اناج بھی ''ہول گرین‘‘ شکل میں استعمال کیجئے۔یعنی سالم ہوں تو اچھا ہے۔دھلی ہوئی دالوں کی جگہ سالم دالوں کا استعمال زیادہ مفید ہے۔پراسیسڈ فوڈ نقصاندہ ہو سکتی ہے،اگر آپ پراسیسڈ فوڈ کا بہت زیادہ ا ستعمال کرتے ہیںتو جناب ،آج ہی ہاتھ کھینچ لیجئے ۔
    پانی کی مناسب مقدار پیجئے
    :جسم میں پانی کی کمی بھی موڈ بدل سکتی ہے۔مزاج تیکھا کر سکتی ہے اس لئے پانی کی کمی بھی نہ ہونے دیجئے۔
    ''سیروٹونن ‘‘ (خوشی کا کیمیکل):سیروٹونن نامی کیمیکل جسم کے لئے کئی حوالوں سے اہم ہے، اسے ''خوشی کا کیمیکل ‘‘بھی کہا جاتا ہے ، اس کی مناسب مقدار اطمینان اور خوشی پیدا کرتی ہے۔ کوشش کیجئے کہ ''سیروٹونن ‘‘ کی مقدار کم نہ ہو۔ اس کا سائنسی نام (5-hydroxytryptamineیا 5-HT) ہے۔ یہ کیمیکل زیادہ تر دماغ ،آنتوں اور پلیٹ لٹس میں شامل ہوتا ہے۔دماغ میں سیروٹونن کی کمی ڈپریشن ، اینگزائٹی اور نیند میں خلل جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ڈپریشن کے علاج کے لئے سیروٹونن کی اضافی خوراک کی تجویز کی جاتی ہے۔
    ٹرپٹوپین (Tryptophan) کی حامل غذائوں کا استعمال:
    امریکی ادارے ''Academy of Nutrition and Dietetics‘‘کے مطابق ''ٹرپٹوپین نامی امائنو ایسڈ کی حامل غذائیں جسم میں سیروٹونن پیدا کرکے موڈ اچھا کرتی ہیں‘‘۔ ٹرپٹوپین کیلے ، پنیر،تل ،جو، سویا بین ،چکن ،دودھ ،بادام، ٹرکی اورپی نٹ بٹر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
    حیاتین بی کا موڈ پر اچھا اثر:کئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ حیاتین بی ون،بی 12 اور فولک ایسڈ کی کمی اچھے خاصے موڈ کو خراب کر دیتی ہے۔ حیاتین بی کے لئے گائے کا گوشت، سٹرس پھل چاول ، گری دار میوے، اور انڈے غذا میں شامل کیجئے۔
    ناشتہ کیسا ہو؟
    :ناشتہ ضرور کیجئے،اس میں تاخیر سے بھی گریز کیجئے، ناشتے میں پروٹین پر مشتمل غذا ئیںزیادہ مفید رہتی ہے۔انرجی بھی ملتی ہے اور خون کو گلوکوز کی مناسب مقدار بھی مل جاتی ہے۔
    کیفین اور غیر ملکی مشروبات سے بچئے
    :کیفین اور غیر ملکی مشروبات اینگزائٹی اور نیند میں خلل کا موجب بنتے ہیںان سے اضطرابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں