1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موٹاپے سے متاثرہ ممالک میں پاکستان نویں نمبر پر

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, May 29, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کے ہر تیسرے بالغ اور ہر چوتھے بچے کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے جس سے صحت عامہ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
    ’لانسیٹ‘ نامی طبی جریدے میں واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوالوئیشن ادارے کے محققوں کی ٹیم نے بدھ کو کہا کہ کہ دو ارب سے زیادہ افراد مجموعی طور پر یا موٹے ہیں یا پھر معمول کے وزن سے زیادہ ہیں۔
    اس تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1980 کے بعد سے کوئی بھی ملک اس پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
    ٹیم کا کہنا ہے کہ انھوں نے عصر حاضر میں عوامی صحت کو درپیش مسائل کا اب تک کا جامع مطالع کیا ہے جو سنہ 1980 اور 2013 کےدرمیان 188 ممالک سے حاصل کیے جانے والے اعدادو شمار پر محیط ہے۔
    عام طور پر اب تک اس کا تعلق کھاتے پیتے خوش حال گھرانوں سے سمجھا جاتا تھا لیکن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے موٹے لوگوں میں سے 62 فیصد لوگ ترقی پذیر ممالک میں ہیں۔
    چین دوسرے نمبر پر ہے تو بھارت تیسرے نمبر پر۔ موٹاپے سے متاثر ملکوں میں پاکستان نویں نمبر پر جبکہ امریکہ نمبر ایک پر ہے۔ روس چوتھے، برازیل پانچویں، میکسیکو چھٹے، مصر ساتویں، جرمنی آٹھویں، اور انڈونیشیا دسویں نمبر پر ہے۔
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو سستے، چربی دار، میٹھے، نمکین اور زیادہ کیلری والے جنک فوڈ اور آرام طلب طرز زندگی سے بڑھتا ہے۔
    یونیورسٹی آف واشنگٹن میں انسٹیٹیوٹ آف ہلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوئیشن کے ڈائرکٹر کرسٹوفر مرے کا کہنا ہے کہ ’موٹاپا ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہر عمر اور آمدنی کے لوگوں کو دنیا بھر میں متاثر کر رہا ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں میں ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے جس نے موٹاپے کی شرح کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہو۔‘
    انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’اگر عوامی صحت کے اس بحران کے تدارک کے لیے فوری طور پر اقدام نہیں کیے گئے تو کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں آمدنی میں اضافے کے ساتھ اس میں متواتر اضافہ ہوگا۔‘
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن والے لوگوں کو ہمیشہ دل کی بیماریوں، کینسر، ذیابیطس، گٹھیا اور گردے کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
    تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے موٹاپے میں اضافے سے ان عارضوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے ہیلتھ کیئر نظام بڑے دباؤ میں ہے۔
    اس تحقیق کے مصنفوں کا کہنا ترقی یافتہ ممالک میں ایک چوتھائی اور ترقی پذیر ملکوں میں 13 فی صد بچے زیادہ وزن یا موٹے کی قطار میں کھڑے ہیں۔ سنہ 1980 میں یہ شرح 16 اور آٹھ ہوا کرتی تھی۔
    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں یہ رجحان مشرق وسطیٰ کے ممالک اور شمالی افریقی ممالک میں نظر آتا ہے اور بطور خاص لڑکیوں میں زیادہ ہے۔
    امریکہ میں 13 فی صد بچے موٹے ہیں اور اگر معمول سے زیادہ وزنی بچوں کا شمار کیا جائے تو یہ شرح 30 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔
    موٹاپے کی جانب مائل خواتین کی شرح سب سے زیادہ مصر، سعودی عرب، عمان، ہونڈوراز اور بحرین میں ہے تو مردوں میں یہ رجحان سب سے زیادہ نیوزی لینڈ، بحرین، کویت، سعودی عرب اور امریکہ میں ہے۔
    [​IMG]
    موٹاپا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو سستے، چربی دار، میٹھے، نمکین اور زیادہ کیلوری والے جنک فوڈ اور آرام طلب طرز زندگی سے بڑھتا ہے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کويت، لیبیا، قطر اور سماؤ میں 50 فی صد سے زیادہ خواتین موٹاپے کا شکار ہیں
    صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے سنہ 2025 تک موٹاپے کی جانب مائل اس رجحان پر روک لگانے کا ہدف رکھا ہے جس کے بارے میں اس نئی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ ہدف انتہائی حوصلہ مندانہ ہے اور بغیر مجموعی کوششوں اور مزید تحقیق کے اس کا حصول ناممکن ہے۔‘
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے ترقی یافتہ ممالک مقابلے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، وسطی امریکہ، بحرالکاہل کے ممالک اور کریبیائی جزائر میں موٹاپے کی جانب تیز میلان جاری ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/05/140529_obesity_weighs_global_health_mb.shtml
     
  2. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں دیکھا میڈم جی ! ورنہ پہلا نمبر تو کہیں گیا ہی نہیں تھا۔
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اور پسند بھی کرلیا ہے. ولیمہ کھانے والے تیاررہیں بھئی
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پھر تو گڑ بڑ ہو گی ہے
     
  6. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو دیگیں پکانی پڑ جائیں گی ؟؟؟؟
     
    پاکستانی55 likes this.
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہر چیز پکی پکائی اور بہت اعلی کوالٹی کی مل جاتی ہے تو پھر پکانے کی کیا ضرورت ہے
     

Share This Page