1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏12 مئی 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا فضل الرحمان نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری قوم کو کامیاب انتخابات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہوں نے میاں نواز شریف کو بھی نیک تمناﺅں کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ میاں نواز شریف نے مل کر چلنے کا کہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی جماعت ابھر کر آئی ہے تو اب مرکز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) میاں نواز شریف کے ساتھ چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کی تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، لہذا الیکشن کمیشن کو نتائج سے متعلق نوٹس لینا چاہیے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا ہے، خیبر پختونخوا میں (ن) لیگ، جے یو آئی اور قومی وطن پارٹی مخلوط حکومت بنا سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) مرکزی قیادت کے طور پر سامنے آئی ہے اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے الزامات والے پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مرکزی قیادت کے طور پر سامنے آئی تو ان کے ساتھ ملکر چلیں گے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں