1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موسمی بیماریوں کے دیسی علاج ۔۔۔۔ صبا سلیم

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    موسمی بیماریوں کے دیسی علاج ۔۔۔۔ صبا سلیم

    کہتے ہیں جاتی ہوئی سردی سے لطف اندوز ہونا جبکہ آتی ہوئی سردی سے بچنا چاہیے۔موسم تبدیل ہوتے ہی ہر کوئی کھانستا اور بخار میں مبتلا نظر آ رہا ہے۔ عوام ذہنی طور پر کورونا کے خو ف میں مبتلا ہے
    اس لیے بخار محسوس ہوتے یا کھانسی آتے ہی ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے،لیکن اگر بخار کے ساتھ جسم میں درد بھی ہو تو علاج کے لیے چند سیاہ مرچیں پیس کر ایک گلاس پانی میں اُبال لیں۔ جب چوتھائی حصہ پانی رہ جائے تو ٹھنڈا کر لیں اور صبح و شام پئیں تو انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔

    زکام اور خشک کھانسی کے علاج کیلئے پانچ کھانے کے چمچ خشخاش،چھ عدد بادام، چھوٹی الائچی دو عدد لیں۔ خشخاش کو صاف کر کے بادام اور الائچی کے ساتھ گھوٹا بادام کی طرح خوب رگڑیں،پھر ایک گلاس پانی ڈال کر اُبالیں۔ جب آدھا گلاس پانی رہ جائے تو آدھ کلو دودھ ڈال کر تین جوش دیں۔یاد رہے چینی جتنی دل چاہے ڈالیں۔ نیم گرم دودھ چھان کر رات کو سوتے وقت پی لیں، آدھا صبح نہار منہ لیں۔ انشاء اللہ مزیدا ر اور سکو ن بخش دودھ سے سکون پائیں گے۔

    اگر لمبے عرصے سے کھانسی کا شکار ہیں تو اس کے تدارک کیلئے آسان گھریلو نسخہ بھی استعمال کرکے دیکھ لیں۔ایک کپ نیم گرم پانی میں شہد کے دو یا تین چمچ ڈال کر سونے سے قبل پئیں۔اس کی وجہ سے سینے کی جکڑن اور کھانسی سے فوری نجات ملے گی۔متعدد تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ شہد کی وجہ سے سینے کی جکڑن، کھانسی اور انفیکشن سے فوری نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ عام پائی جانے والی بیماریوں سے نجات کیلئے درج ذیل گھریلو نسخے ضرور اپنائیں۔

    ہائی کولیسٹرول دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے، ہائی کولیسٹرول سے نجا ت کیلئے ان اجزاء کی مدد سے قہوہ تیار کر لیں۔

    خشک پودینہ سو گرام، دار چینی سو گرام، بڑی الائچی پانچ عدد ، لونگ پانچ عدد، کالی مرچ بیس دانے۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں اور ان کی تقریباً چالیس پڑیاں بنا لیں۔ روزانہ ایک پڑی تین گلاس پانی میں ڈال کر اُبالیں حتیٰ کہ صر ف ایک گلاس پانی رہ جائے۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو حسبِ ذائقہ شہد اور لیموں کا رس ڈال کر پی لیں۔اس قہوے کو کھانے کے ایک گھنٹے بعد یا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے مسلسل چالیس دن تک لازمی استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں