1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موجودہ الیکشن

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏18 اپریل 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تو الیکشن مہم کا آغاز ہی ہوا ہے، سیاسی پارٹیوں نے جلسے، جلوسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ مزید بڑھانا ہے تو یقینی طور پر دہشت گردی کے خدشات و امکانات بھی مزید بڑھ جائیں گے۔ گذشتہ الیکشن 2008ء میں ہم نے ملک کی ایک بڑی لیڈر بینظیر بھٹو کو کھو دیا تھا، اس الیکشن میں نہ جانے کیا کچھ کھو جائے؟ دہشت گردی کا یہ عفریت الیکشن نتائج پر اپنے اثرات تو چھوڑے گا۔ دوسرے معاشروں کی طرح یہاں پر سیاسی جماعتیں اپنا اپنا منشور تو پیش کرتی ہیں مگر عام لوگوں کو اس سے زیادہ سروکار نہیں ہوتا، وہ اپنے ووٹ کو دیتے وقت ان چیزوں کو قطعاً نہیں دیکھتے، بلکہ اگر ہم پاکستان کی تاریخ کو دیکھیں تو ماضی قریب میں ہمیں ان تمام عوامل سے ہٹ کر الگ ہی ایک موثر ترین عامل دکھائی دیتا ہے جو پورے الیکشن پر بھاری ہوسکتا ہے۔ وہ عامل جو پورے الیکشن کو چرا سکتا ہے، یہاں کی طاقتور خفیہ طاقتوں کا موثر ہونا ہے، ہم جانتے ہیں کہ یہاں پر چند بالادست قوتیں سب کچھ اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہیں اور عوام کی رائے ایک مذاق بن جاتا ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس الیکشن میں پی پی پی اور ن لیگ کے چند بڑے لیڈر ، ق لیگ کے چند بڑے لیڈر ، اور دیگر چند ایسے بڑے لیڈر جو قوم کا خون چوس چوس کر اپنی تجوریاں بھرے ہوئے ہیں ۔ ان کے کھو دیے جانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
    ویسے یہ کبھی نہیں کھو پائیں گے کیونکہ یہ قدرت کا عذاب ہیں اور عذاب "توبۃ النصوح" کے بغیر نہیں ٹلا کرتے۔
    اور آپ نے درست فرمایا
    یہ بڑے بڑے لیڈر چونکہ نادیدہ قوتوں کی طرف سے عوام پر مسلط کیے جاتے ہیں اس لیے ان کو ہٹانے کا اختیار بھی انہی کے پاس ہوتا ہے۔ عوام تو لینڈکروزروں ، پراڈوز اور مرسٹڈیزوں کے آگے بھنگڑے ڈالتے ہوئے کسی بم دھماکے کا شکار ہونے کے لیے ہوتی ہے
     
    نذر حافی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں