1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏17 دسمبر 2011۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    تیمور حسن سے ہمارا تعارف ایک عالمی مشاعرہ میں ہوا تھا، کلام شاعر بزبان شاعر عموما ایک عمدہ تجربہ ہوتا لیکن یہ تجربہ ہمارے لیئے بھولنا ممکن نہیں کیوںکہ ہم تیمور صاحب کے نام اور کلام سے بالکل نا آشنا تھے۔۔۔ اور اتنے عمدہ شاعر اگر آپ کے سامنے اپنا کلام پڑھ رہے ہو تو بے اختیار دل جھوم اٹھتا اور یقین کامل ہوجاتا کہ اردو زبان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔۔۔۔ ان کی سنائی ہوئی ایک غزل سب دوستوں کے نام

    موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں
    دریا ترے وجود کا حصہ تو میں بھی ہوں

    اے قہقہے بکھیرنے والے، تو خوش بھی ہے؟
    ہنسنے کی بات چھوڑ کہ ہنستا تو میں بھی ہوں

    مجھ میں اور اس میں صرف مقدر کا فرق ہے
    ورنہ وہ شخص جتنا ہے اتنا تو میں بھی ہوں

    اس کی تو سوچ، دنیا میں جس کا کوئی نہیں
    تو کس کے لیئے اداس ہے تیرا تو میں بھی ہوں

    اک ایک کر کے ڈوبتے تارے بجھ گئے
    مجھ کو بھی ڈوبنا ہے ستارہ تو میں بھی ہوں

    اک آئنے میں دیکھ کے آیا ہے یہ خیال
    میں کیوں نہ اس سے کہ دوں کہ تجھ سا تو میں بھی ہوں
     
  2. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں

    بہت خوب۔۔ :a180:
    خاص کر یہ شعر تو بہت ہی اچھا ہے۔۔
     
  3. انیلہ محمود
    آف لائن

    انیلہ محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2011
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں

    جی درست فرمایا آپ نے ، اور یہ تو مشہور شعر ہے ، پہلے بھی کئی جگہ سنا اور پڑھا ہے۔
    عمدہ انتخاب کیا آپ نے۔
    ایک دو اشعار میں شاید کچھ الفاظ آپ زائد یا آگے پیچھے لکھ گئیں ہیں۔ ذرا نظر ِ ثانی کر لیجیے گا۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں

    واہ واہ واہ۔۔ بہت ہی اعلی شاعری ہے۔ بہت پسند آئی
    ممکن ہوتو تیمور صاحب تک ہماری طرف سے داد و ستائش پہنچا دیجئے گا۔
     
  5. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موتی نہیں ہوں ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں

    بہت خوب
    :a165:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں