1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موبائیل فون کے بدلتے رنگ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏1 جنوری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    موبائل فون کے بدلتے رنگ

    دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے​

    موبائل فون کا استعمال دنیا میں کس رفتار سے بڑھا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسّی کی دہائی میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ نئی صدی کے آغاز پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد ہوگی لیکن سال دو ہزار میں ہر انیس گھنٹے بعد نو لاکھ موبائل فون فروخت ہو رہے تھے۔
    سال دو ہزار چھ کے اختتام پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے، جو اگلے برس تین ارب سے بڑھ جائے گی یعنی دنیا کی نصف آبادی کے برابر۔

    انفارما ٹیلیکام اینڈ میڈیا نامی فرم کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں یہ تعداد ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

    بھارت، چین، افریقہ اور لاطینی امریکہ وہ نئی منڈیاں ہیں جہاں موبائل فونز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں فروخت ہونے والے موبائل فون سادہ ساخت کے ہیں، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہائی ٹیک ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

    فروخت میں اضافہ

    سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں ان کی فروخت ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے


    اسی رحجان اور نت نئی تبدیلیوں پر موٹو رولا کمپنی کے ایک اہلکار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ آلہ جسے کبھی موبائل فون کہا جاتا تھا‘۔ یورپ میں اب اسے ایم پی تھری، طاقتور کیمرے اور پیچیدہ گیمز کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا۔

    لیکن بات اب صرف یہاں تک نہیں رھی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے برس ایسے ’سمارٹ‘ موبائل سیٹ بازار میں دستیاب ہونگے جن میں ٹی وی اور سیٹلائٹ نیویگیشن (نقشہ جس کی مدد سے سفر میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے) کی سہولتیں موجود ہونگی۔

    اس کے علاوہ موبائل فونز پر ای میل وصول کرنے اور بھیجنے کے رحجان میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے امریکی کمپیوٹر ساز کمپنی ’ایپل‘ کے بارے میں کہا جا رہا کہ وہ ایک ایسا موبائل فون مارکیٹ میں لانے والی ہے جس میں اس کے معروف ’آئی پاڈ‘ کی خصوصیات بھی موجود ہونگی۔
    ہائی ٹیک موبائل فونز کی قیمتیں زیادہ اور وائرس کے حملے کا خطرہ بھی ہوگا

    لیکن آنے والے سال میں موبائل فونز کے بارے میں ان تمام شاندار خبروں کے بعد جو عوامل پریشانی کا باعث ہیں وہ ہیں ان خصوصیات کے حامل سیٹس کی قیمتیں اور ان کے سافٹ ویئر پر وائرس کے حملے کا بڑھتا ہوا خطرہ۔

    اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ’مکیفی‘ کے مطابق کمپیوٹر کے بدنام زمانہ وائرس ’ٹروجن‘ کو ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل فونز پر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور نئے سیٹس پر ای میل کے استعمال سے ان حملوں میں اضافہ ہوگا۔
     
  2. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا :84:
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم بھائی ! آخر آپ کس فیلڈ کے آدمی ہیں ؟؟
    ہر موضوع پر کچھ نہ کچھ اظہارِ خیال کر لیتے ہیں ماشاء اللہ
    :a180: :a165:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عقرب بھائی !! آپ کی محبت ہے جو ایسا سمجھتے ہیں۔

    بس کبھی کبھار تھوڑا بہت مطالعہ کرنے سے جو کچھ سمجھ آتا ہے چاہتا ہوں کہ دوسرے بھائیوں سے شئیر کر لوں۔
    بس اتنی سی بات ہے !!
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم صاحب ۔ اتنی مفید معلومات شیئر کرنے پر بہت شکریہ :)
     
  6. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    دو دن سے نعیم صاحب شاید کسی نئےعلمی خزانے کی تلاش میں سرگرداں ہیں اسی لئے ہماری اردو پر حاضر نہیں ہوئے ۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لو جی میں حاضر ہو گیا۔
    ہماری اردو پیاری اردو میرے آئی ایس پی سے کسی وجہ سے بلاک ہو گیا تھا اور صرف یہی سائٹ نہیں کھل رہی تھی۔

    میں نے خود بھی آپ سب لوگوں کو بہت مِس (یاد) کیا۔
    امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے
     
  8. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    نعیم کے آجانے سے آتی ہے ہماری اردو پر رونق ۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب پھولوں سے مل کر ہی گلدستہ بنتا ہے شیر افضل بھائی ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو دوستی کی لڑی میں پروئے رکھے۔ آمین
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    آمین۔

    نعیم بھائی ۔ بہت خوبصورت بات کہی‌ آپ نے۔ :a180:
     
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    لگتا ہے شیرافضل صاحب کا نعیم صاحب کے ساتھ کوئی خاص دوستانہ ہو گیا ہے۔
    جبھی تو انکی ایک غیر حاضری پر اتنا پریشان ہو گئے۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جو دوستی کا ہاتھ بڑھائے اس سے دوستی کر لینا چاہیئے۔

    زاہرا جی آپ کے لیے بھی سبق ہے
     
  13. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ہماری اردو پر کل پیغامات =21383
    نعیم صاحب کے پیغامات =3117
    باقی صارفین کے پیغامات = 21383-3117=18266
    اگر نعیم صاحب کے پیغامات نہ ہوتے تو باقی پیغامات=18266÷3=6088 تقریباً
    کیونکہ یہ سب ہی جانتے اور مانتے ہیں کہ نعیم صاحب کی بات سے بات چلتی ہے۔ ان کے ایک دن غیر حاضر رہنے پر اس چوپال پر جمود طاری ہو گیا تھا ۔
     
  14. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    کیا ہم موبائل فون application softwares یہاں شئیر کر سکتے ہیں؟؟؟
     
  15. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی۔ میرے خیال میں تو بہتر ہے کیونکہ اس سے بھی علم میں اضافہ ہوگا۔اور دوسرا آج کل ویسے بھی موبائل کا دور دورہ ہے۔ شروع آپ کریں اک نئی لڑی میں اور میں آپ کے ساتھ ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں