1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منہاج القرآن صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 فروری 2007۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم منہاج القرآن صاحب !
    السلام علیکم !

    ہماری اردو میں خوش آمدید۔

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    ________________
    آپ کا پیشگی شکریہ
    ----------------------------------------
     
  2. منہاج القرآن
    آف لائن

    منہاج القرآن ممبر

    شمولیت:
    ‏7 ستمبر 2006
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

    امیدِ واثق ہے کو تمام اراکین و صارفینِ محفلِ ہذا اللہ تبارک و تعالیٰ سے فضل و کرم اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے بخیر و عافیت ہونگے۔

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    ہمارا پورا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان میں ہمیں تحریک منہاج القرآن کے نام سے جانا جاتا ہے
    جبکہ مغربی دنیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نام سے ۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    لقب منہاج القرآن ہی ہے، لیکن اس کے مختلف مخفف ہیں مثلا انگریزی میں ہم کو MQI کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور TMQسے بھی ۔
    منہاج القرآن کہتے ہیں قرآن کے راستے کو ،اور ہم چونکہ قرآن کو راستہ ہی لوگوں کو سکھاتے ہیں اس لیے منہاج القرآن کہا جاتا ہے

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    1980 سے آج تک کا حساب لگا لیجیے ۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    دنیا کے 95 ممالک میں کافی عرصہ سے

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    ہمارا عزم ہمارا کام تعلیم صحت فلاح عام

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    اصلاح احوال امت

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    تجدید و احیائے دین


    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) ‌‌‌


    غلبہ و نفاذ اسلام ، پورے عالم اسلام میں ایک انقلاب جس کا نام مصطفوی انقلاب ہے

    بہت شکریہ آپ سب کا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تعارف دینے کا بہت شکریہ جناب !!

    اللہ تعالی آپ کو اور دین اسلام کی خدمت کرنے والی تمام تحاریک کو اپنے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ اور ہم سب مسلمانوں کو انکا دست و بازو بننے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی ۔۔بہت بہت شکریہ ۔

    امید ہے آپ ہماری اردو میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر

    خوش آمدید
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں