1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت امیر المومنین حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد رضا فہر قادری (ارفق), ‏13 مئی 2020۔

  1. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    آف لائن

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2020
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    خدا کے شیر محمد کے افتخار علی
    ہیں کائنات ولایت کے تاج دار علی

    جناب زہرا کے خاوند نام دار علی
    حسن حسین کے باباے ذی وقار علی

    تمہارا مرتبہ یہ ہے بہ اختصار، علی
    خدا کے تم ہو، تمہارا ہے کردگار، علی

    محبت شہ کونین کا مدار علی
    ہماری روح کی ایمان کی پکار علی

    کلیجے دیکھ کے لرزاں ہیں سورماؤں کے
    تمہارے دست شجاعت میں ذوالفقار، علی

    فقط یہی نہیں پیدا ہوئے ہیں کعبے میں
    فضائل اور بھی رکھتے ہیں بے شمار علی

    بڑا شرف ہے کہ ہیں آپ سید السادات
    کیا ہے آپ کو مولا نے بختیار علی

    تمہارا عشق رگ جاں میں بن کے خوں دوڑے
    مجھے تمہاری ہو نسبت یہ پاے دار علی

    نہ غم کرو سر محشر تم اے علی والو
    کریں گے بیڑا تمہارا بھی آ کے پار علی

    مچل رہا ہے مرا دل زیارت در کو
    دکھائیے کبھی اپنا مجھے دیار علی

    مہک رہے ہیں ابھی تک مرے حروف سخن
    زباں سے نکلا تھا ارفق بس ایک بار علی

    احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    پورن پور ضلع پیلی بھیت، یوپی، انڈیا
     
    زنیرہ عقیل اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی۔ سبحان اللہ
     
    احمد رضا فہر قادری (ارفق) نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    آف لائن

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2020
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    سلامت رہیں باکرامت رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں