1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منفی سیاست کی بجائے ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہیے، چودھری پرویز الہٰی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    منفی سیاست کی بجائے ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہیے، چودھری پرویز الہٰی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ منفی سیاست کی بجائے سب کو ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔ قومی سلامتی کے ادارے ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے ملاقات کی۔

    ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر سپیکر پنجاب اسمبلی کو بریف کیا۔ چودھری پرویز الہٰی نے ساجد خان بھٹی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن انداز سے اجاگر ہوتے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کو عوامی مسائل پر فوکس کرنا ہوگا۔ عوامی ریلیف کو یقینی بنا کر ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

    چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سلامتی کے ا دارے ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے۔ قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں