1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منظر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    منظر

    رات جلتی رہی
    دن پگھلتا رہا
    پیاس کے کرب سے ہونٹ
    سیلاب آنکھوں کا پیتے رہے
    ایک امید پر
    سانس چلتی رہی
    صبح کی
    تھرتھراتی ہوئی روشنی میں مگر
    کوئی ایسا نہیں
    ساتھ تنہائیوں کے جو چلتا رہے
    ایک سورج ہے جو اپنی ہی آگ میں
    جل رہا ہے مگر
    دن کی لمبی ڈگر
    روشنی میں ہے اس سے نہائی ہوئی
    عادل حیات​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں