1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منتظمین کہاں‌ہیں ؟؟

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏22 ستمبر 2007۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    ہماری اردو میں گذشتہ چند ہفتوں‌میں کتنے ہی نشیب و فراز آئے، کبھی سرور نہیں چل رہا، تو کبھی ہماری اردو اوپن نہیں‌ہورہی ۔ اور پھر نئے ٹرانسفر پر منتقلی، آپ شکایات و تجاویز والے چوپال میں دیکھیں کتنے نئے صارفین ہماری اردو میں‌دخول نہ ہونے کی شکایات کر چکے ہیں۔ لیکن کسی کی سنوائی تو کجا ، تسلی کے دولفظ بھی نہیں کہے گئے۔
    اور چند دن تک تو یہ بھی ہوا کہ کئی پیغامات ارسال کیے گئے اور جب نئے سرور پر منتقلی ہوچکی تو سابقہ دوتین روز کے پیغامات سرے سے غائب ہوچکے تھے۔

    اسی طرح سوال و جواب کی لڑی کے “سکالرز“ تو عرصہ دراز سے داغِ مفارقت دے چکے ہیں۔ وہاں بھی کوئی متبادل نظام متعارف نہیں کروایا جا سکا۔

    میرا خیال ہے اس طرح سے ہماری اردو کے صارفین بددل ہوں‌گے اور انکی دلچسپی کم سے کم ہوتی چلی جائے گی۔

    منتظمین کرام سے گذارش ہے کہ ہماری اردو پر اپنی توجہ اور ‌دلچسپی ظاہر کریں تاکہ صارفین بھی جوش وجذبے کے اور کم سے کم شکایات کے ساتھ اس کی رونق کو بڑھاتے رہیں۔ شکریہ
     
  2. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو کافی بہتر ہو گیا ہے معاملہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی ۔ الحمدللہ واقعی انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔
    امید ہے برادر بھائی کی شکایات کافی حد تک دور ہو چکی ہوں گی۔

    لیکن برادر بھائی کی ایک تجویز یا شکایت ابھی تک حل طلب ہے۔ وہ یہ کہ سوال و جواب کی لڑی میں “مستند سکالرز“ کی کمی ہے۔ جو گاہے بگاہے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات دے سکیں۔

    وہاں پر کوئی مستند سکالر نہ ہونے کی وجہ سے ایک سوال پر مختلف افراد اپنی اپنی آراء کا اظہار شروع کر دیتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں بحث مباحثہ شروع ہو جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام صارف نہ صرف یہ کہ کنفیوز ہوجاتا ہے بلکہ اکتا کر اس سیکشن میں جانا ہی چھوڑ دیتا ہے۔


    اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں