1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منافقت کی علامات

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by ہما, May 21, 2006.

  1. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    جو شخص بامر مجبوری ظاہراً زبان سے تو ایمان باﷲ اور ایمان بالرسالت کا اظہار کرتا ہے مگر دل سے اس کو تسلیم نہ کرے ایسا شخص منافق ہے۔ منافقت ایسے طرز عمل کو کہتے ہیں جو قول و فعل کے تضاد سے عبارت ہو جس میں انسان کا ظاہر، باطن سے مختلف بلکہ برعکس ہو۔ سورہ البقرہ کی آیات 8 تا 20 میں مسلسل منافقین کی علامات بیان کی گئی ہیں۔ یہ علامات منافقین پر قرآن حکیم کا واضح چارٹر ہے، جو اس لئے دیا گیا ہے کہ ہر شخص اپنے احوال اور معاملات کا جائزہ لے سکے اور ان کی روشنی میں اپنی اصلاح کی کوشش کر سکے۔ منافقت کی علامات درج ذیل ہیں:

    1- دعویٰ ایمان صرف زبانی حد تک کرنا اور باطن کا اس کی تصدیق سے خالی ہونا۔

    2- محض توحید و آخرت پر ایمان کو کافی سمجھنا اور رسالتِ محمدی (ص) پر ایمان کو اس قدر ضروری نہ سمجھنا۔

    3- دھوکہ دہی اور مکر و فریب کی نفسیات کا پایا جانا۔

    4- یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (ص) ہماری حالتِ نفاق سے بے خبر ہیں۔

    5- یہ سمجھنا کہ ہم اپنی مکاریوں، حیلہ سازیوں اور چالاکیوں سے دوسروں کو فریب دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

    6- قلب و باطن کا بیمار ہونا۔

    7- جھوٹ بولنا۔

    8- نام نہاد اصلاح کے پردے میں مفسدانہ طرز عمل اپنانے کے باوجود خود کو صالح سمجھنا۔

    9- دوسروں کو بیوقوف اور صرف خود کو اہل عقل و دانش سمجھنا۔

    10- امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ تصور کرنا۔

    11- اجماع امت یا سوادِ اعظم کی پیروی نہ کرنا۔

    12- کردار میں دوغلا پن اور ظاہر و باطن کا تضاد ہونا۔

    13- اہل حق کے خلاف خفیہ سازشیں اور تخریبی منصوبے تیار کرنا۔

    14- مسلمانوں پر طنز، طعنہ زنی اور حقیر سمجھتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا ۔

    15- باطل کو حق پر ترجیح دینا۔

    16- سچائی کی روشن دیکھتے ہوئے بھی اس کی طرف سے آنکھیں بند کر لینا۔

    17- تنگ نظری اور دشمنی میں اس حد تک چلے جانا کہ کان حق بات نہ سن سکیں، زبان حق بات نہ کہہ سکے اور آنکھیں حق نہ دیکھ سکیں۔

    18- اسلام کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات سے گھبرانا اور ان سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنا۔

    19- اہل حق کی کامیابیوں پر حیران رہ جانا اور ان پر حسد کرنا۔

    20- اپنے مفادات کے حصول کے لئے اہل حق کا ساتھ دینا اور خطرات و مصائب میں قربانی سے گریز کرتے ہوئے ان سے علیحدہ ہو جانا۔

    21- حق کے معاملے میں نیم دلی اور ہچکچاہٹ کی کیفیت میں مبتلا رہنا۔
     
  2. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    اللہ ہم سب کو نفاق کی بدترین لعنت سے محفوظ رکھے۔ آمین
     
  3. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    ثم آمین
     
  4. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    اور جو شخص اپنے ظاہری عمل سے تو ایمان باﷲ اور ایمان بالرسالت کے منافی کرتا ہے مگر دل سے اس کو تسلیم کرے ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سموکر بھائی !‌ اگر ایک مسلمان کو کسی ظالم کافر جابر حکمران کے سامنے اپنے اعلانِ ایمان کے نتیجے میں جان کا خطرہ ہو تو بامرمجبوری ایسے وقت میں اپنا ایمان چھپانے کی اجازت ہے بشرطیکہ دل میں‌ ایمان پختہ ہو۔ واللہ و رسولہُ :saw: اعلم
     
  6. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    Re: ?????? ?? ??????

    ??????? ???? ??? ?? ???? ???? ???? ?? ???? ???? ?????? ?? ???? ???? ?? ????? ?? ???? ??? ??? ????? ???
     

Share This Page