1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مناجات بحضور الہی ۔۔ (عرض گذار: محمد نعیم رضا)

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 جنوری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ گذشتہ روز تنہائی میں اپنے رب سے ہمکلام ہونے کے کچھ لمحات میسر آئے ۔ الحمدللہ ، چند شکستہ الفاظ بصورت مناجات صفحہء قرطاس پر بکھرے۔ آپ کی بصارتوں کی نذر کرتا ہوں۔

    مناجات بحضورِ الہی

    بڑی دیر سے میں مولا، در پہ تیرے کھڑا ہوں
    زِد از طلب ملا ہے ، پھر بھی میں مانگتا ہوں

    میرے دل کی کشمکش کو تو ہی خوب جانتا ہے
    کہ میں بندہء نفس ہوں یا میں بندہء خدا ہوں

    "ونفخت فیہ روحی " کے مقام پہ کبھی تھا
    دلدل میں "سافلیں" کی، غفلت سے آ گرا ہوں

    مرے روگِ معصیت کی تو ہی کوئی اب دوا کر
    ہر درد کا مسیحا ، تجھ کو ہی مانتا ہوں

    مجھے علم ہے بخوبی ،مرے قلب و روح سیاہ ہیں
    تیری رحمتوں کی بارش کو بھی خوب جانتا ہوں

    ناعاقبت اندیشی ، بےفکری، بےحسی نے
    مرُدہ بنا دیا تھا ، اب جینا چاہتا ہوں

    مجھے تیغِ دشمناں نے سدا ایک جسم جانا
    میں نشترِ جہل سے ، ٹکڑوں میں بٹ رہا ہوں

    بےحکمتی نے میری ، عظمت کو یوں گرایا
    مسلم میں کیا بنا ہوں، مجرم سا بن گیا ہوں

    مجھے زعمِ رہبری تھا، میں بھٹک گیا ہوں کیونکر
    شاید میں نقشِ راہِ احمد :saw: سے کٹ گیا ہوں

    ہے یہ چشم پوشی کیسی ، کہ میں عظمتوں کے رستے
    خود سے ہی جان کر بھی، اوروں سے پوچھتا ہوں

    اے رضا جہاں میں کیسے پھر مرتبہ بلند ہو ؟
    نہ ہے شوقِ دارِ ارقم، نہ نُوردِ کربلا ہوں


    محمد نعیم رضا
    : 2009-01-26 بروز پیر​

    کلام میں میری لغزشوں کی تصحیح فرمانے اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی التماس ہے۔
     
  2. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ ۔
    نعیم بھائی ۔ آپ کے دردِ دل سے نکلے ہوئے التجائیہ اشعار بہت پسند آئے۔
    اللہ تعالی قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت کی نعمتوں سے مالامال فرمائے۔ آمین
     
  3. القرطاس
    آف لائن

    القرطاس ممبر

    شمولیت:
    ‏24 دسمبر 2008
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ذاتی ، روحانی نشیب و فراز اور قومی المیوں پر بہت اچھا کلام ہے۔
    پسند آیا ۔

    اللہ تعالی آپ کو دنیا و آخرت میں خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    برادر بھائی ۔ القرطاس بھائی اور نور بہنا۔
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔
    دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
     
  6. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    سبحان اللہ ۔ نعیم بھائی ۔
    اسے حمد یا مناجات جو بھی عنوان دیا جائے۔
    بہت اچھا کلام ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم میں‌سے اکثر و بیشتر کے ضمیر کی آواز لگتی ہے۔
    اللہ تعالی ہم سب کو زندہ ضمیر اور رب تعالی سے تعلق بندگی عطا فرمائے۔ آمین
     
  7. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    [highlight=#FFFFFF:23nq5l5p]اے رضا جہاں میں کیسے پھر مرتبہ بلند ہو ؟
    نہ ہے شوقِ دارِ ارقم، نہ نُوردِ کربلا ہوں[/highlight:23nq5l5p]

    بہت ِخوب نعیم صاحب۔
    اللہ تعالی کیطرف سے آپ کو دردِ دل کی دولت عطا ہوئی ہے۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے۔
    کلام کا مقطع بہت خوب ہے۔
     
  8. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم چاچو۔ میں نے تو آپکا یہ کلام دیکھا ہی نہیں پہلے
    بہت اچھا ہے۔
    اللہ قبول فرمائے۔ آمین
     
  9. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1

    سبحان اللہ ۔ بہت خوب دعا ہے۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    وسیم بھائی ۔ الف بھائی ، عقرب بھائی
    اور نیلوفر صاحبہ ۔
    حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ ۔

    دعاؤں میں ضرور یاد رکھا کریں۔ شکریہ
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دعاکے لیے بہت شکریہ خوشی صاحبہ ۔
    اللہ کریم آپ کو بھی ہمیشہ خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ نعیم بھائی دل کو چھو جانے والی دعا ہے۔ جزاک اللہ!!!
    کسی خاص طرز پہ لکھی یا ایسے ہی۔ ضرور بتایئے گا :dilphool:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بہنا جی ۔ جواب میں آپ سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی التماس ہے۔

    جی میرے ذہن میں تو ایک بہت اچھی طرز ہے۔ لیکن اسکی کوئی مثال فی الوقت میرے ذہن میں نہیں کہ جس سے آپکو سمجھا سکوں۔
     
  15. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    مجھے علم ہے بخوبی ،مرے قلب و روح سیاہ ہیں
    تیری رحمتوں کی بارش کو بھی خوب جانتا ہوں
    سبحان اللہ نعیم جی ۔۔۔بےشک وہ پاک ذات رحیم و کریم ہے ۔۔۔اللہ اپکو جزائے خیر دے۔۔۔آمین
     
  16. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    حمد تجھ کو سزا وار ، ثنا تیر لیئے ہے
    فنا سب کے لیئے اور بقا تیرے لیئے ہے
    جِن و بشر مشکور تِرے رحم و کرم کے
    درگزر و دست شفا تیرے لیئے ہے
    جھکیں نہ کیوں در پہ تیرے دل و جاں سے ہم
    عہد الست قالوابلی تیرے لیئے ہے
    مشکل کشا بھی تو ہی ہے اوررہنما بھی تو
    داتا فقط تو ، وصفِ عطا تیرے لیئے ہے
    کیا خوب سجائے ہیں فلک پہ یہ تارے
    فضا میں ہے جو بھی ضیاء تیرے لیئے ہے
    میں بھی ہوں اک فقیر تیرے فضل و کرم کا
    نواز ش ہو نوازش ، یہ صدا تیرے لیئے ہے
     
  17. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    وحدہ
    صبح ازل کیا
    شام ابد کیا
    قید مکان کیا
    وقت کی حد کیا
    تو ان سب سے بالا تر ہے
    تو ہی مخفی ، تُو ہی خبر ہے
    سب چہرے تیرے ہی چہرے
    سارے نام تِرے ہی نام
    تُو خود ہی اپنا شاہکار
    تُو خود ہی اپناانعام
     
  18. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    وحدہ
    صبح ازل کیا
    شام ابد کیا
    قید مکان کیا
    وقت کی حد کیا
    تو ان سب سے بالا تر ہے
    تو ہی مخفی ، تُو ہی خبر ہے
    سب چہرے تیرے ہی چہرے
    سارے نام تِرے ہی نام
    تُو خود ہی اپنا شاہکار
    تُو خود ہی اپناانعام
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ بےباک بھائی ۔
    بہت شکریہ ۔
    اپنی خاص دعاؤں میں اپنے اس عاجز بھائ کو یاد رکھا کریں۔ شکریہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  20. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    تیری یاد کا پڑا جب دل پہ سایہ
    قلم میں نے تیری ثنا کا اٹھایا
    تُو گل میں ، گلستاں میں جلوہ نما ہے
    یہ سچ ہے تُو دونوں جہاں کا خدا ہے
    تیرا روپ تاروں میں ہر سو عیاں ہے
    تیرا نور خورشید میں ضوفشاں ہے
    تُو دشت و جبل میں ، تُو کوہ دمن میں
    معطر معطر ، کلی میں ، چمن میں
    عیاں ہر طرف ہے تیری کبریائی
    ازل سے ہے قائم تیری بادشاہی
    میرے سارے رنج و الم دور کر دے
    میرا دل مسرت سے بھر پور کر دے
    کہ سہراب رہتا ہے تیری لگن میں
    تیرا ذکر ہے اسکے کام و دہن میں
     
  21. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    وعلیکم السلام نعیم بھائی ۔۔۔۔۔اللہ ہمیشہ آپ کو اور ہماری اردو کے سب ساتھیوں کو اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے۔۔آمین
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم۔
    بہت خوب کلام ہے۔ ماشاءاللہ ۔

    جزاک اللہ بےباک بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں