1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مناجاتِ مقبول

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏24 اگست 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    مناجاتِ مقبول

    اے اللہ! ہم عاجز بندے تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیرے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔

    اے اللہ! ہمارے دلوں کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی طرف پھیر دے۔

    اے اللہ! ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دے، اے اللہ ہم کو پکا اور سچا مسلمان بنا دے۔

    اے اللہ! ہماری مشکلات کو حل فرما دے، اے اللہ ہم کو اسلام پر استقامت نصیب فرما۔

    اے اللہ! ہم سے راضی ہو جا ہم کو شیطان اور نفس کی شر سے بچا، اے اللہ ایمان کے ساتھ خاتمہ کیجؤ۔

    اے اللہ! ہمارے قدموں کو صراطِ مستقیم پر قائم رہنے والا بنا دے، اے اللہ اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق دے۔

    اے اللہ! اپنی خاص رحمت نازل فرما اور اپنے قہروغضب سے بچا لے، اے اللہ قیامت کے روز اپنا دیدار نصیب فرمانا۔

    اے اللہ! اپنے عرش کے سائے میں جگہ عنایت فرمانا۔ قیامت کے روز اپنا دیدار نصیب فرمانا۔

    اے اللہ! کل امت محمدیہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حشر کی رسوائی سے پناہ عنایت فرما، اسلام کا بول بالا فرما، اسلام کا جھنڈا بلند فرما۔

    اے اللہ! تمام مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر دے۔ اسلام کی حفاظت فرما۔ ہماری خطاؤں کو معاف فرما۔

    اے اللہ! قبر کے اندھیرے اور عذاب سے بچانا۔ منکر نکیر کے سوالات کے وقت ہماری مدد فرمانا۔ ہمارا نامہء اعمال داہنے ہاتھ میں دینا۔

    اے اللہ! ہمیں حلال روزی نصیب فرما، ہمارے کاروبار میں اپنی رحمت سے برکت اور ترقی عطا فرما۔

    اے اللہ! ہمیں اخلاص نصیب فرما، ہماری دلوں سے حسد، بغض اور کینہ دور فرما، ہم کو دجال کے فتنے اور موت کی سختی سے اور قبر کے عذاب سے اور قیامت کی گرمی سے جہنم کی آگ سے محفوظ فرما۔

    اے اللہ! پل صراط کا راستہ آسان کر دے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اے اللہ تنگدستی اور خوف، گھبراہٹ اور قرض کے بوجھ کو دور فرما، اے اللہ حضور سرورکائنات حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے طریقہ کو دکھا دے اور ان کے پیارے صحابہء کے عملوں کی جلاء ہمارے ہر کام میں پیدا فرما دے، اے اللہ ہمارے بچوں کو علم دین کی دولت سے سرفراز فرما اور نیک و صالح بنا دے۔

    اے اللہ! ہم گناہوں کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں صرف تیری رحمت کا آسرا ہے، تو ہم کو اپنی رحمت سے بخش دے۔

    اے اللہ! ہمارے دلوں میں اپنی اور اپنے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت عطا فرما اور قیامت کے دن حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما اور ہماری دعاؤں کو قبول فرما۔ آمین

    یَآ اَللّٰہُ یَآ اَحَدُ یَا وَاحِدُ یَا مَوجُودُ یَا جَوَّادُ یَا بَاسِطُ یَا کَرِیمُ یَا وَھَّابُ یَا ذَاالطَّولِ یَا غَنِیُّ یَا مُغنِی یَا فَتَّاحُ یَا رَزَّاقُ یَا عَلِیمُ یَا حَکِیمُ یَا حَییُّ یَا قَیُّومُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا بَدِیعُ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ یَا ذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ نَفِّحنِی مِنکَ بِنَفحَۃٍ خَیرٍ تُغنِینِی بِھَا عَمَّن سِوَاکَ اِن تَستَفتِحُوا فَقَد جَائَ کُمُ الفَتحُ اِنَّا فَتحنَا لَکَ فَتحًا مُّبِینًا نَصرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتحٌ قَرِیبٌط اللّٰھُمَّ یَا غَنِیُّ یَا حَمِیدُ یَا مُبدِئُی یَا مُعِیدُ یَا وَدُودُ یَا ذَاالعَرشِ المَجِیدُط یَا فَعَّالاً لِّمَا یُرِیدُ اِکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ وَاحفَظنِی بِمَا حَفِظتَ بِہِ الذِّکرَ وَانصُرنِی بِمَا نَصَرتَ بِہِ الرُّسُلَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَییءٍ قَدِیرٌ ط

    (اللہ کے نام سے شروع جونہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے)​

    اے اللہ! اے مالک دو جہاں، اے سب سے زیادہ سخی، اے بہت مہربان، اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، اے عظمت اور بزرگی والے۔

    اپنی طرف سے ہم پر ایسی عطا کر جو بہترین ہو جو ہم کو تیرے سوا سب سے بے نیاز کر دے، اے مولا! ایسی بشارت دے کہ اگر تم فتح چاہتے ہو تو لو تمہاری فتح آ گئی، لو تمہاری فتح آ گئی لو، ہم نے تمہارے لئے فتح کے دروازے کھول دے، مدد ہی اللہ کی طرف سے اور بہت جلد حاصل ہونے والی فتح۔

    اے اللہ! تو بہت ہی تونگر و بے نیاز ہے انتہائی قابل تعریف ہے، ہر چیز کو وجود میں لانے والا ہے، ہر چیز کو اپنی اصلی حالت پر پہنچانے والا سب سے زیادہ سچا دوست انتہائی بلند عزت و مرتبہ والا، اپنے ارادوں کو عملی جامہ پہنانے پر سب سے زیادہ قادر اور سب سے زیادہ غنی۔

    اے مولا! تیری حرام کی گئی چیزوں سے بچاتے ہوئے تیری حلال کی ہوئی چیزیں اتنی کافی عطا کر دے کہ حرام چیزوں سے بے نیاز ہو جائیں اور ایسی نعمتوں سے مجھے مالا مال کر دے، جو مجھے تیری سوا ہر کسی سے بے نیاز کر دے، اے خدا اپنے فضل سے ایسا کر دے جس طرح تو نے اپنی یاد اور اپنے کلام کی حفاظت کی ہے میری بھی حفاظت کر، مجھے اپنی امان میں لے لے اور جس طرح تو نے اپنے رسولوں کی مدد کی، میری بھی مدد کر، اس لئے کہ تو ہی سب پر قادر ہے۔ آمین

    نوٹ: جو آدمی ہر نماز کے بعد خصوصاً جمعہ کی نماز کے بعد اس کو پڑھے اللہ تعالیٰ ہر خوف سے بے خوف کر دے گا، اس کے دشمنوں کو زیر کرے گا، اس کو بے نیاز کرے گا، اور اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا، جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا، اس کا قرض دور کر دے گا اگرچہ اس کا قرض پہاڑ کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں میں اس کو آسانی بخشے گا۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو قرض سے نجات دے اور اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین
     
  2. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اتنے اچھے الفاظ ہم سب تک پہنچانے پر اللہ آپ کو جزا دے
     
  3. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ثم آمین
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    جزاک اللہ
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سموکر بھائی ۔
    نشہ حرام ہے۔ اور سگریٹ نشہ ہی کی ایک ادنی قسم ہے۔ اس لیے آپ اوپر والی دعا پڑھ کر سموکنگ سے توبہ کر لیں۔ اور سگریٹ والے پیسے کسی نیک کام میں لگائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں