1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملی نغمات و اشعار

Discussion in 'اردو شاعری' started by نعیم, Dec 22, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گذشتہ یومِ آزادی پر ایک نظم لکھی تھی ۔۔۔
    یومِ قائد کے حوالے سے حاضرِ خدمت ہے

    میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
    لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

    میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود
    میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

    رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
    میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا

    تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت ہے میری
    میری اِس نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

    نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
    میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

    ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
    میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

    بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
    میرے مہ خانہء مستی کو سلامت رکھنا

    ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
    میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

    (کلام : محمد نعیم رضا)​
     
  2. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    آمین ثم آمین ۔

    بہت ہی دردمندانہ دعا ہے۔
    اور شاعری بھی کمال کی ہے۔
    بہت خوب نعیم بھائی ! بہت اچھے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عقرب بھائی !
     

Share This Page