1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملی خدا سے ہی فاروق کو خلافت ہے ۔۔ریاض احمد قادری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ملی خدا سے ہی فاروق کو خلافت ہے
    اسی کی راہ میں ہی مل گئی شہادت ہے

    انہی کا عدل ہے ضرب المثل زمانے میں
    انہی کے نام سے منسوب اب عدالت ہے

    شجاع اتنے زیادہ کہ کلمہ پڑھتے ہی
    دی خانہ کعبہ میں اسلام کی شہادت ہے

    کئی ہزار مربع علاقے فتح کئے
    انہی کی ہر جگہ قائم رہی حکومت ہے

    کہا انہوںؐ نے جوہوتے نبی عمر ہوتے
    ملی حضورؐ کی فاروق کو نیابت ہے

    بہت سے محکمے بہبود کے کئے قائم
    مسلم آپ کی ہر اک جگہ فراست ہے

    ریاضؔ ان کے توسط سے مانگ لینا دعا
    خدا کے در پہ وسیلے میں ہی اجابت ہے
    -----
    ریاض احمد قادری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں