1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بھر میں پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھلیں گی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بھر میں پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھلیں گی

    ملک بھر میں 67 روز بعد پرائمری اور مڈل سکولز آج سے کھلیں گے، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغاز ہوگا۔

    حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغازہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گ۔

    سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیمی دی جائے گی جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبہ کے امتحانات آن کیمپس ہونگے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020ء کو تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کلاسز شروع کرنے کی اجازت ملی تھی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں