1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملت کا زوال

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏13 جولائی 2007۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

    جیسا کہ آپ کو اس لڑی کے عنوان سے ہی پتا چل گیا ہو گا کہ یہ ایک سوالیہ لڑی ہے تو میں یہ جاننا چاہوں‌گا ،،،،،،،،، اکثر علماء کرام بھی فرماتے ہیں اور کتابوں میں‌بھی لکھا ہوتا ہے کہ گزشتہ صدی سے امتِ مسلمہ زوال کا شکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کوئی بتا سکتاہے کہ یہ زوال کیسے شروع ہوا ؟؟؟ اور کیوں ہوا ؟؟؟

    بہت شکریہ

    خوش رہیں‌
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ

    نوید صاحب نے سوال کیاہے

    جیسا کہ آپ کو اس لڑی کے عنوان سے ہی پتا چل گیا ہو گا کہ یہ ایک سوالیہ لڑی ہے تو میں یہ جاننا چاہوں‌گا ،،،،،،،،، اکثر علماء کرام بھی فرماتے ہیں اور کتابوں میں‌بھی لکھا ہوتا ہے کہ گزشتہ صدی سے امتِ مسلمہ زوال کا شکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کوئی بتا سکتاہے کہ یہ زوال کیسے شروع ہوا ؟؟؟ اور کیوں ہوا ؟؟؟

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    میرے قابلِ قدر ساتھی نوید صاحب امتِ مسلمہ زوال کا شکار پچھلی کئي صدیوں سے ہے اس کی بنیادی وجہ نہ آپ بتا سکتے ہیں نہ میں نہ کوئی اور بلکہ اس زوال کی وجہ خود خالقِ ارض وسماء نے قرآن مجید فرقان حمید میں ان الفاظ میں بتائی
    ظَہَرَ الَفَسَادُ فِی البَرِّ وَالبَحرِ بِمَا کَسَبَت اَیدِی النَّاس
    یعنی خشکی [زمین پہاڑوں۔ بیابانوںوغیرہ]اور دریاؤں[سمندروں ۔نہروں وغیرہ]میں فساد پھیل جائیگا لوگوں کے اعمال کی وجہ سے
    تو زوال کا سبب امت کے اعمالِ بد ہیں آپ دیکھ رہے ہیں کہ کونسا گناہ ہے جو اس مقدس روئے زمیں پر نہیں ہورہا طرح طرح کے گناہوں سے نظامی ارضی بھرا ہوا ہے
    بس اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگنی چا ہیے کہ خدا ہم سب کوگناہوںسے کوسوں دور رکھتے ہوئے اپنی امان میں رکھیں
     
  3. ثناءاللہ
    آف لائن

    ثناءاللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جناب نوید صاحب
    آپ کے سوال کا جواب میں‌ علامہ اقبال رحمہ اللہ کے دو اشعار دے دینا چاہتا ہوں

    یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا
    روح محمد اس کے بدن سے نکال دو

    فکر عرب کو دے کے فرنگی تخیلات
    اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو​

    ہمارے دشمنان دین نے ہمارے اندر سے روح محمد (محبت و اتباع رسول :saw: ) نکال پھینکی ہے۔ اور ہماری فکر و سوچ کے اوپر غلامی کے پہرے بٹھا کر قرآن و حدیث اور غور فکر کی جو دعوت قرآن نے دی ہے۔ اس کو ختم کر دیا ہے۔

    میرے علم کے مطابق آئر لینڈ میں ایک ایسا ریسرچ انسٹیٹوٹ ہے جس میں چودہ ہزار لوگوں کا یہ کام ہے کہ انھوں‌ نے یہ سوچنا ہے کہ اسلام کو کس طرح‌ سے بدنام کیاجاسکتا ہے اور اسلام کو کس طرح مزید زوال کی طرف دھکیلا جا سکتا ہے۔

    لیکن افسوس صد افسوس کے امت مسلمہ کے پاس چودہ آدمی بھی نہیں‌ کہ اسلام کو دور حاضر کے چیلنجوں سے مقابلے کے لیے سوچنا شروع کریں۔
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    دونوں ساتھیوں کو جوابات کا بہت بہت شکریہ
    کسی اور ساتھی کے پاس بھی اس طرح‌کی معلومات ہیں‌ان سے گزارش ہے کہ وہ ہم سے شئیر کریں ۔۔۔۔۔۔


    ثناء اللہ صاحب جو آئرلیند کا آپ نے ذکر کیا ہے، کیا اس بارے مزید تفصیلات مل سکتی ہیں ؟‌


    خوش رہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مندرجہ ذیل خبر کو پڑھیں تو ہم پر خود بخود عیاں ہوجائے گا ہم کیسے زوال و انحطاط کا شکار ہوئے۔
    اس سارے مسئلے پر ہم حکمرانوں‌کو تو بلاشبہ موردِ الزام ٹھہرانا چاہیئے لیکن کیا پاک فوج ، رینجرز اورپولیس کے افسران و نوجوانان کے اندر سے بھی خداخوفی اور ایمان اس قدر کم ہوگیا تھا کہ انہوں‌نے یہ سب کچھ کر ڈالا ؟؟

    جامعہ حفصہ کے حوالے سے دیگر انتہائی افسوسناک خبروں میں سے ایک خبر جو انٹرنیٹ پر روزنامہ “جنگ“ میں چھپی وہ آپ دوستوں کے مطالعہ کے لیے پیش ہے۔

    [​IMG]
    Shot at 2007-07-24​

    بحوالہ : http://www.jang.com.pk/jang/jul2007-dai ... bharse.htm
     

اس صفحے کو مشتہر کریں