1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ پرانی انار کلی میں درج کر لیا ہے۔

    یہ مقدمہ ڈی ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی ابصار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمےمیں عتیق الرحمان، طارق جنید اور غلام عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔


    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر شہباز گل کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔ ملزمان نے اس کے بعد موقع سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیاہی پھینکنا شہباز گل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ خیال رہے کہ معاون خصوصی کو اس بات کی پہلے سے اطلاعات تھیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر حملے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

    اس بارے میں انہوں نے پہلے سے ہی ایک ٹویٹ میں آگاہ کر دیا تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائیکورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے کچھ صحافی دوستوں سے پتا چلا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈہ گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

    معاون خصوصی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں۔ عدالت آؤں گا، آپ سے ڈرنے والا نہیں، ہم سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈہ گردی پر نہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا، ان کیساتھ لاہور ہائیکورٹ میں بالکل ہی ویسا ہی واقعہ پیش آیا۔ وہاں پہلے سے موجود لوگوں نے ان پر سیاہی پھینکی، انڈے مارے جبکہ زدوکوب کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں