1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصطفے عزیز آبادی کی نظم ان کے نام جو میرے قائد کی تصویر سے بھی ڈرتے ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏25 نومبر 2015۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    مری پرواز سے ڈرتے ہو اتنا
    کہ اب تصویر سے ڈرنے لگے ہو

    مرے خوابوں میں ہے کیا بات ایسی
    کہ تم تعبیر سے ڈرنے لگے ہو

    مرے ہاتھوں میں ہے جو مدتوں سے
    تم اس تقدیر سے ڈرنے لگے ہو

    لہو کو گرم کردیتی ہے جو کہ
    تم اس تقریر سے ڈرنے لگے ہو

    شعور و فکر جس سے پھیلتا ہے
    تم اس تحریر سے ڈرنے لگے ہو

    جو تاریکی پہ غالب آرہی ہے
    تم اس تنویر سے ڈرنے لگے ہو

    مرے پاؤں میں جو ڈالی ہے تم نے
    اسی زنجیر سے ڈرنے لگے ہو

    تمہاری سازشیں ناکام ہیں تو
    مری تدبیر سے ڈرنے لگے ہو


    مصطفے عزیز آبادی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں