1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصری عوام کے لئے انتہائی اہم دن

Discussion in 'کالم اور تبصرے' started by نذر حافی, Jul 3, 2013.

  1. نذر حافی
    Offline

    نذر حافی ممبر

    مصری عوام کے لئے انتہائی اہم دن
    مصری فوج کی طرف سے مصر کے صدر مرسی کو دئیے گئےالٹی میٹم کا وقت آج بدھ کو مقامی وقت کے مطابق تقربیاً 4:40 بجے ختم ہوجائے گا۔فوج نے کہاہے کہ اگرصدر مرسی اور مخالف جماعتیں شراکت اقتدار کے کسی معاہدے پر متقفق نہ ہوئیں تو فوج آئین کو معطل کرکے اپنے روڈ میپ پر عمل کرائے گی۔
    دوسری طرف گزشتہ شب صدر مرسی نے ٹیلی وڑن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے فوج کےالٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔
    یاد رہے کہ صدر مرسی کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر اتوار سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر اس وقت ہزاروں افراد صدر مرسی کے خلاف نعرہ زن ہیں اسی طرح مصر کے بعض علاقوں میں صدر مرسی کے حامی بھی جلوس نکالے ہوئے ہیں۔
    محمد مرسی نے اپنے خطاب میں اقتدار چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے فوج سے الٹی میٹم واپس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن آزاد، شفاف اور عوامی خواہشات کے مطابق ہوئے ہیں اور وہ شفاف انتخابات کے ذریعے صدر منتخب ہوئے ہیں لہذا وہ کسی غیر ملکی قوت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے اور کسی صورت میں بھی مستعفی نہیں ہونگے۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان سے بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں اور عوام کو انہوں نے اپنی غلطیوں کے ازالے کا وعدہ بھی دیا ہے۔
    ان کے خطاب کے دوران قاہرہ یونیورسٹی کے قریب ان کے حامیوں کے جلوس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے اور تقریبا ایک سو کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔
    آج کا دن مصر کی عوام اور صدر مرسی کے لئے انتہائی اہم دن ہے۔خدا وند عالم عالم اسلام کی حفاظت فرمائے اور مسلمان حکمرانوں کو حکومتی اقدامات کو نمٹانے کی بصیرت اور امت مسلمہ کی خدمت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
    آمین ثم آمین
     
  2. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    اپنی مدت اقتدار پوری کرنا محمد المرسی کا آئینی حق ہے ، یہاں تو کچھ لوگ ہزارہا ہزار معصوموں کو قتل کر کے بھی اقتدار سے چمتے ہوئے ہیں ۔
     
    نذر حافی likes this.

Share This Page