1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق کی دو اہم عہدوں کیلئے تقرری پر وسیم خان شاداں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق کی دو اہم عہدوں کیلئے تقرری پر وسیم خان شاداں
    upload_2019-9-6_4-1-38.jpeg
    تمام فارمیٹس کا بہترین تجربہ اور مکمل مہارت رکھنے والے فرد کا انتخاب کیا،چیف ایگزیکٹو
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مصباح الحق کی دو اہم عہدوں کیلئے تقرری پر شاداں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق انہیں خوشی ہے کہ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل جبکہ تمام فارمیٹس کا بہترین تجربہ اور مکمل مہارت رکھنے والے فرد کا بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرانتخاب کیا گیا جو قومی ٹیم کیلئے اہم ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مختلف عہدوں کیلئے درخواستیں دینے والے مقامی اور غیر ملکی ماہرین کا خدمات پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوچنگ پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا انتخاب کیا ہے جو دہرے فرائض کی ادائیگی کیلئے موزوں ترین شخصیت ہیں کیونکہ انہیں معاملات کو سمجھنے اور کھیل سے متعلق علم کے علاوہ تینوں فارمیٹس کے تقاضوں سے بھی پوری واقفیت ہے ۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ایک فرد کیلئے پی سی بی کا انقلابی قدم اور نظام کیلئے ایک نیا تعارف ہے کیونکہ اختیارات میں اضافے سمیت مصباح الحق کے کاندھوں پر رکھی جانے والی یہ دونوں ذمہ داریاں انہیں بورڈ کے سامنے جوابدہ بنائیں گی اور وہی قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے جن کی پرفارمنس کو ہمیشہ کی طرح جانچا جاتا رہے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچزسلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جو مقامی صلاحیت سے متعلق مصباح الحق کو فیڈ بیک دیتے رہیں گے اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنا ممکن ہو گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں