1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے مستعفی، ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دے دی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے مستعفی، ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دے دی
    [​IMG]
    سابق کپتان مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے باضابطہ درخواست دیدی، اس سے پہلے انھوں نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
    مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا، انھوں نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔ دوسری جانب مصباح الحق نے قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔

    اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔ واضح رہے کہ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں