1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق سے اچھی ہم آہنگی، مستقبل میں کام آئے گی: سرفراز احمد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق سے اچھی ہم آہنگی، مستقبل میں کام آئے گی: سرفراز احمد
    [​IMG]
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مل کر اپنا نمبر سیٹ کر لیا ہے، ٹیم میں اب اسی نمبر پر کھیلوں گا۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سے بہت اچھی ہم آہنگی ہے،مستقبل میں یہ کام آئے گی۔ بورڈ اور میرے درمیان رابطے رہیں تو چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی۔ کپتان کتنے عرصے کے لیے ہونا چاہیے یہ فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، رنز مشین بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سری لنکا کیخلاف اچھی پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا، بھارت سے میچ ہارنا مشکل وقت تھا، مشکل وقت میں سپورٹ کرنے والوں کا بہت شکر گزار ہوں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کارکردگی بہترہوگی۔

    بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیے جانے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں نائب قیادت دینا بہت اچھی بات ہے، ون ڈاؤن بیٹسمین کی کارکردگی بہتر ہے اور رنز بھی بنا رہے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں