1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسیب حسن شفیق کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏31 جنوری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم جناب مسیب حسن شفیق صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    [highlight=#FFFFBF:3fgov57i][glow=red:3fgov57i]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان[/glow:3fgov57i]

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    [/highlight:3fgov57i]​

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟





    یا




    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. مسیب حسن شفیق
    آف لائن

    مسیب حسن شفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2009
    پیغامات:
    198
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم ۔
    شکریہ جناب ۔ میرا مطلب ہے کہ میں شکریہ اس بات کا ادا کر رہا ہوں کہ آپ سب بھائیوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں آپکو اپنے بارے میں کچھ بتا سکوں ۔ بہت مہربانی جناب ۔ اور ہاں جناب یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پرچے کا وقت 15 دن ہے۔ لیکن چونکہ میں تمام سوالوں کا جواب جانتا ہوں اس لئے میں خود پر بھروسہ رکھتے ہوئے یہ جواب ابھی دیے دیتا ہوں ۔ اور ہاں میں اپنی خوش خطی یہاں ظاہر نہ کر پاؤں گا ۔ کبھی موقع ملا تو ضرور دکھاؤں گا ۔ انشاءاللہ۔

    جی تو میں سوالات کے جواب دیتا ہوں ۔​
    1 ۔ "مسیب حسن شفیق"۔ میرا نام میرے والد صاحب نے رکھا تھا ۔ لیکن اس سے پہلے میرا نام " مصعب " رکھا جا رہا تھا۔ جو کہ میرے نانا جان (‌مرحوم ) نے پسند کیا تھا ۔ لیکن کافی بحث کے بعد میرا یہ نام رکھ دیا گیا۔
    2 - "‌صومی " پیار سے مجھے سب صومی ہی کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں " رمضان " کے مبارک مہینے میں پیدا ہوا تھا۔ " صوم " روزے کو عربی میں کہتے ہیں ۔ میں چونکہ چھوٹا تھا اسی لئے مجھے "‌صومی " کہنا شروع کر دیا گیا۔ اور آج بھی سب پیار سے اسی نام سے پکارتے ہیں-
    3- میری عمر جان کر آپ کیا کریں گے ۔ بارحال میں بتائے دیتا ہوں ۔22 سال- ویسے انسان کی عمر نہیں تجربہ زیادہ ہونا چاہیے۔ اور میں ابھی اس معاملے میں کافی پیچھے ہوں‌۔
    4 - میری پیدائش تو اپنے پیارے ملک " پاکستان " کے شہر "‌گجرات " میں ہوئی- بعد ازاں میں " سپین " کے شہر " بارسلونا‌" میں آ گیا۔ اور گزشتہ 5 سال سے اپنے خاندان کے ساتھ یہیں مقیم ہوں ۔
    5 - تعلیم پوچھ کر تو آپ نے مجھے امتحان میں ڈال دیا ہے ۔ میں تو ابھی ایک طالب علم ہوں اور طالب علم کی تعلیم کبھی بھی مکمل نہیں ہوتی ۔ بارحال میں بتائے دیتا ہوں ۔ میے والد صاحب کی کوشش تھی کہ میں آرمی جوائن کروں ۔ میں نے اس کے لیے محنت کی اور امتحان پاس کر لیا ۔ لیکن سفارش نہ ہونے کی وجہ سے میں آرمی جوائن نہ کر سکا۔ اس کے بعد ایئر فوس جوائن کرنے کیلیے امتحان دیا جو کہ کامیاب رہا ۔ لیکن سفارش کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔سچی میں دل ٹوٹ گیا ۔اور دوستی کی کمپیوٹر سے۔ شوق بڑھا اور آج آپ سب کی دعا سے میں ہارڈویئر اینڈ سافٹ ویئر انجیئنرنگ کر رہا ہوں ۔ دعا کیجیئے گا میں اس میں کامیاب ہو جاؤں۔
    6 - مشاغل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کمپیوٹر ۔ دوستی ۔ تیراکی ۔ شعروشاعری اور بہت کچھ ۔ اور ہاں چونکہ آپ یہ سب سوال مجھ سے کر رہے ہیں اسلئے عقل ہونے کے ناطے میں اپنے مشاغل ہی بتاؤں گا نہ کہ ان کے۔
    7 ۔ پیشہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بعد میں بتاؤں گا ۔ انشاءاللہ۔
    8 ۔ ایک عزم تو یہ کہ میں شادی کروں گا ۔ ہا ہا ہا ہا ۔ یہ بہت زیادہ خطرناک ہے اور اس کی تفصیل بھی ذرا لمبی ہے ۔ لہٰذا بتانے سے گریز کروں گا ۔ معذرت ۔ اور دوسرا عزم یہ ہے کہ آئی ٹی ورلڈ میں اپنا نام پیدا کروں ۔
    9 ۔ ایک دوست کے ذریعے ۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مسیب عرف صومی بھائی ۔
    آپکے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ :dilphool:
    آپکے تعارف کے انداز بہت بےتکلفانہ اور میٹھا ہے۔ اچھا لگا۔
    امید ہے ہماری اردو کی بزم آپکو پسند آئے گی اور آپ کی آمد اس بزم کی رونق میں باعثِ اضافہ ہوگی۔
    اللہ تعالی آپکو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. مسیب حسن شفیق
    آف لائن

    مسیب حسن شفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2009
    پیغامات:
    198
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم ۔
    جناب یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن آپ نے مجھے ابھی تک امتحان کا نتیجہ نہیں بتایا ہے ۔ میں انتظار کر رہا ہوں ۔ کرم فرمائیں ناں اور بتا دیں ناں ۔ عین نوازش ہو گی ۔ شکریہ۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مسیب صومی بھائی ۔
    آپ عین اس لمحے تک 10 نمبر پاکر " 10 نمبریے" قرار دیے جاچکے ہیں۔
    رفتہ رفتہ مبتدی کے بعد، معاون، محسن اور پھر مشاق اور متخصص کے درجوں میں آپکی ترقی ہوتی چلی جائے گی۔
    انشاءاللہ ۔ :hands:
     
  6. مسیب حسن شفیق
    آف لائن

    مسیب حسن شفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2009
    پیغامات:
    198
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم ۔
    جی جناب بہت بہت مہربانی ۔ آپ نے مجھے اتنے زیادہ نمبر دیئے ہیں ۔ لیکن یہ امتحان تو میں نے سارے فورم کو دیا ہے ۔ اب کیا میں یہ سمجھوں کہ سب نے مجھے اتنے ہی نمبرز دیئے ہیں ؟؟؟؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    باقیوں سے پوچھ لیں مسیب بھائی ۔
    مجھے لگا آپ نے مجھ سے پوچھا۔ سو میں نے جواب دے دیا اور نمبر بھی دے دیے۔ :hpy:
     
  8. مسیب حسن شفیق
    آف لائن

    مسیب حسن شفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2009
    پیغامات:
    198
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا یہ بتائیں کہ کیا سوال سب نے کیئے تھے ؟؟
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سوال انتظامیہ نے کیے تھے یار۔ مجھے عبدالجبار بھائی نے نوکر رکھا ہوا ہے۔ کہ ہر نئے کے سامنے یہ پرچہ رکھ دینا ہے۔
    روزی روٹی چل رہی ہے الحمدللہ :suno:
     
  10. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا اللہ آپ کو نیک مقاصد میں کامیاب کرے آمین ثم آمین
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    مسیب جی،!!!!!
    آپ کا تعارف پڑھ کر بہت ھی خوشی ھوئی،!!!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا تعارف ھے اور طویل بھی :mashallah:
     
  13. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    :flor:
    اپنا تعارف پیش کرنے کا شکریہ
     
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے بارے جان کے اچھا لگا اور امید ہے کہ اپنی تحریروں سے مزید جانکاری بھی دیتے رہیں گے۔
     
  15. ایم عتیق
    آف لائن

    ایم عتیق ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جناب مسیب حسن شفیق صاحب! آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


    آپ کا تعارف بھی بڑے کمال کا حامل ہے۔ گڈ۔

    خوش رہیں :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں