1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    مسکراہٹ
    ------------
    مسکراہٹ اللہ کی عظیم نعمت ہے ۔جو اس نعمت سے محروم رہا وہ بڑی بھلائی سے محروم رہا۔
    زندگی کو زندہ دلی اور مسکراہٹوں سے آراستہ کیا جائے تو نہ صرف جسمانی و روحانی صحت پر خاطر خواہ اثر پڑتا ہے، بلکہ سنت اور صدقہ کا بھی ثواب حاصل ہوتا ہے۔
    عبداللہ بن حارث کہتے ہیں
    میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مسکرانے والا کوئی شخص نہیں دیکھا۔ ترمذی
    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    تبسمک فی وجہ اخیک لک صدقۃ
    تمہارا اپنے بھائی کے لئے مسکرا دینا بھی صدقہ ہے ترمذی

    سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا نیکی میں کسی بھی چیز کو حقیر نہ سمجھو اگرچہ تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ہی ملے۔
    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2190 صلہ رحمی کا بیان
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    پاکستانی55 اور مناپہلوان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں