1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  2. اس صیغے میں اسلامی کتب لگائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کسی بھی مکتبہ فکر پر پابندی نہیں لگاتی ہے اس لیے صارفین کتب پر نقظہ اعتراض اٹھانے کے بجائے اپنی صوابدید کے مطابق کتب سے استفادہ کریں۔یہاں لگائی گئی کتب کسی بھی طرح انتظامیہ کا مذہبی رجحان یا مکتبہ فکر ظاہر نہیں کرتی۔

مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ

'اسلامی کتب' میں موضوعات آغاز کردہ از حافظ اختر علی, ‏14 ستمبر 2014۔

  1. حافظ اختر علی
    آف لائن

    حافظ اختر علی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2010
    پیغامات:
    100
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    کتاب کا نام​


    مصنف
    عطا اللہ طارق
    ناشر
    ادارہ اصلاح المسلمین گگو منڈی وہاڑی
    [​IMG]
    تبصرہ
    اسلامی تعلیمات سے اگاہی حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ اسلام کی معرفت کے لیے ہمارے سامنے سب سے بڑی کتاب قرآن مجید ہے ۔ جس کے ذریعے مکمل رہنمائی ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کو سمجھنے کا دوسرا بڑا ذریعہ احادیث نبویہ ہیں ۔جن کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے روایت کیا اورائمہ محدثین کے ذریعے یہ ذخیرہ احادیث ہم تک پہنچا۔ان کو تسلیم کرنا اوران پر عمل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔صحابہ کرام میں سے سب سے زیاد ہ روایات سیدنا حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمائی ہیں ۔ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ وہ جلیل القدر صحابی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی حضور اکرم ﷺ کی احادیث کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ آپ دنیا کی آسائشوں سے الگ تھلگ ہو کر صرف آپ ﷺ کی مجلس میں موجود رہتے اور آپ کے ہرفر مان کوبڑی توجہ اور انہماک سے سنتے اور حفظ کرتے ۔دنیا سے اس قدر بے نیاز کہ فاقہ کشی کی نوبت آجاتی ۔لیکن مسجد سے قدم اس لیے باہر نہ نکالتے کہ کہیں ان کی عدم موجودگی میں آپ ﷺ کوئی بیان جاری فرمادیں او رابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس کو سن نہ سکے ۔اس حقیقت کو صحابہ کرام نے بھی تسلیم کیا آپ سے براہ راست استفادہ کرتے ۔تابعین نےبھی آپ کو محدث کا درجہ عطا کیا ۔اس کے بعد تمام محدثین نے آپ کی روایات کو کتب ِاحادیث میں بیان کیا ۔ لیکن بدقسمتی سے بعض جہلاء جنہیں صحابہ سے عناد اور بغض ہے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ پر اعتراض کرتے ہیں اور ا ن کے محدثانہ مقام ومرتبہ کو کم کرنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں ۔ اہل علم نے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کے دفاع کے سلسلے میں کتب اور علمی مقالات تحریر کیے ہیں جن میں ان پر کیے جانے والے اعتراضات کا مدلل ومسکت جواب دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’مسند ابی ھریرہ الذی جاء فی الصحیح البخاری بغیر تکرار‘‘ معروف واعظ ومبلغ جید عالم دین مولانا عطاء اللہ طارق  کی تالیف ہے ۔ جس میں انہوں نے صحیح بخاری میں موجود سیدنا حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کی تمام مرویات کو جمع کر کے تکرار کو حذف کردیاہے۔اور پھر اس کا بہترین سلیس ترجمہ بھی کیا ہے تاکہ عوام الناس بھی اس سے مستفید ہوسکیں ۔ اس مجموعۂ حدیث میں احادیث کی تعداد 314 ہے ۔ اللہ تعالی مولانا کی اس کاوش کوشرف قبولیت سے نوازے اور ان کے درجات بلند فرمائے (آمین ) (م-ا)
    اس کتاب مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں