1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏12 جون 2010۔

  1. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    ڈاکٹر سطان ایوب میو کا اعزاز
    دنیائے اسلام کی طبی تاریخ میں 04جون 2010ءکا دن یقیناً یادگار دن شمار کیا جائے گا کہ جس روز عالم اسلام اور پاکستان کے

    مایہءناز سپوت 45سالہ پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایوب میو کے شاندار طبی و سائنٹفک کام اور ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے رائل کالج آف فزیشنز(آئر لینڈ) کی جانب سے انہیں میڈیسن میں فیلو شپ (FRCP) کا اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔ واضح ہو کہ 1728ء(جب سے اس ڈگری کا اجراءشروع ہوا) سے اب تک پروفیسر ڈاکٹر میو پہلے مسلمان سائنسدان ہیں جن کی طبی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔
    پروفیسر ڈاکٹر میو کی پیدائش 1965ءمیںپاکستان کے ضلع لاڑکانہ کے ایک چھوٹے سے گاوں ”گھوگھارو“ میں ہوئی، وہیں سے انہوں نے کبھی فرش پر اور کبھی درختوں کے نیچے بیٹھ کر پرائمری تک تعلیم مکمل کی ۔ تقریباً 12کلومیٹر روزانہ پیدل چل کر گورنمنٹ ہائی اسکول ”خیر پور جوسو“ سے سیکنڈری تک تعلیم مکمل کی جس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ سے ہائر سیکنڈری کی تعلیم حاصل کی۔ ان تمام امتحانوں میں وہ امتیازی نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے 1992ءمیں قائد اعظم میڈیکل کالج، بھاولپور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری، 1999ءمیں جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ، کراچی سے ایم فل اور 2001ءمیں فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز سے فزیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پروفیسر ڈاکٹر میو 1994ءسے 2001ءتک ہمدرد یونیورسٹی، کراچی کی فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ انہوں نے 2001ءمیںکالج آف میڈیسن جامعہ ملک سعود ، ریاض (سعودی عرب) جو کہ Rankingکے لحاظ سے دنیا کی 199ویں درجے میں جبکہ مسلم دنیا کی یہ سب سے پہلی Rankedیونیورسٹی شمار ہوتی ہے، میں طبی تدریس کا سلسلہ شروع کیا ۔ انہوں نے شاہ خالد یونیورسٹی اسپتا ل (جامعہ ملک سعود) میں تدریسی خدمت انجام دینے کے ساتھ اپنی اعلی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ڈنڈی سے میڈیکل ایجوکیشن میں پوسٹ گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ا س دوران انہیں کم ترین عمرکے ساتھ2004ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 2008ءمیں فل پروفیسر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔ واضح رہے کہ شاہ خالد یونیورسٹی اسپتال (جامعہ ملک سعود) میں ترقی پانے کے لئے پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو مختلف اور کٹھن سائنٹفک مراحل سے گزرنا ہوتا ہے جن میں سے قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں کی جانب سے ان کی سائنسی و طبی خدمات کا جائزہ لیا جانا بھی شامل ہے۔
    پروفیسر ڈاکٹر میو نے اب تک طبی موضوعات پر 8 کتب تصنیف کی ہیں اور مختصر سے عرصہ میں دنیائے طب کے ممتاز جرائد میں50سے زائد طبی اور سائنٹفک مقالہ جات تحریر کئے جبکہ ذیابیطس کے موضوع پر سعودی عرب میں متعدد کانفرنسوں سے خطاب بھی کیا ہے۔ پروفیسر مذکور طبی تعلیم و تدریس کے علاوہ International Journal of Diabetes Mellitusکے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر اور Saudi Medical Journalکے ایڈیٹوریل بورڈ ممبرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار طبی و سائنٹفک خدمات کے اعتراف میں مورخہ 04جون 2010ءکو انہیں رائل کالج آف فزیشنز(آئر لینڈ) کی جانب سے میڈیسن میں فیلو شپ (FRCP) کا اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔اگرپروفیسر میو کے تمام تعلیمی مراحل کو سامنے رکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایم بی بی ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی فزیالوجی، پوسٹ گریجوایٹ ڈگری (میڈیکل ایجوکیشن) اور ایف آر سی پی کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پروفیسر ڈاکٹر میو کی طبی شعبے میں شاندارترقی بلا شبہ مسلسل جدوجہد اور اپنے پیشے سے محبت اور لگن کا نتیجہ ہونے کے علاوہ پاکستان کے ایک ایسے نوجوان سائنسدان اور ماہر طب کی کہانی بھی شمارہوتی ہے جس کو پڑھنے کے لئے نہ تو کوئی اچھا اسکول ملا اور نہ ہی مہنگی کتابیں ۔ پروفیسر مذکورعالم اسلام اور پاکستان کے ان نوجوانوں کے لئے ایک ایسی مثال بھی ہیں جو محنت اور عزم کے ذریعے اپنا مقام منوانے کاجذبہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    ڈاکٹر سلطان ایوب میو کی چند تصاویر
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    محترم ڈاکٹر صاحب کی کتب کی تفصیل جلد ہی ادھر لکھیں گے ،
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    بہت خوب۔ ایسے عظیم لوگوں کے بارے میں ہی اقبال نے کہا تھا
    محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
    ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    بےباک بھائی بہت شکریہ
    یقین کریں ڈاکٹر صاحب سے متعلق پڑھ کر میرے ذہن میں‌بھی یہی مصرعہ گونجا تھا۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: مسلم دنیا کا پہلا کامیاب ترین پروفیسر ماہر ڈاکٹر

    بہت شکریہ بے باک جی ، اپنے پاک سر زمیں کے ایک ہیرے کے متعلق معلومات پہنچانے پہ،

    آپ نے وعدہ کیا تھا ڈاکٹر صاحب کی کتب کی لسٹ دیں گے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں