1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسجد اقصیٰ کا ایک حصہ شہید

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏8 فروری 2007۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    بہت ہی افسوس ناک خبر ہے۔

    یا اللہ! ان یزیدیوں کو کیفرکردار تک پہنچا اور ان کے برے عزائم کو ناکام بنا دے، مسلمان حکمرانوں کو غیرت ایمانی عطا فرما۔ مسلمان اس وقت بہت کمزور ہیں، مشکل میں ہیں یا اللہ اپنے محبوب کے صدقے ان کی مدد فرما۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دلدوز اور افسوسناک خبر ہے۔

    اللہ تعالی کے حضور دعا ہی کی جاسکتی ہے کہ وہ غیرتِ ملت اسلامیہ کو بیدار کرے اور ہمیں‌ایک ایسی قیادت عطا فرما دے جو قوم کو گنبدِ خضریٰ کے سائے میں متحد و مضبوط کر سکے۔

    بقول مرحوم الطاف حسین حالی۔۔۔


    اے خاصہء خاصانِ رُسل وقتِ دعا ہے
    امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے
    جو دین بڑی دھوم سے نکلا تھا عرب سے
    پردیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے

    لیکن اس کا ایک سیاسی پہلو بھی میرے خیال میں ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اسرائیل اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں ہر صورت تصادم چاہتا ہے۔ وہ کسی بھی قیمت پر ایران کو کسی جنگ میں ملوث کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ امریکہ عراق میں پھنس جانے کے بعد براہ راست ایران پر حملہ سے گریز کر رہا ہے۔ اور اسرائیل حملہ کے لیے ایک وجہ پیدا کرنا چاہ رہا ہے۔ لبنان پر صرف 2 سپاہیوں کی بازیابی کا بہانہ بنا کر پورے بیروت کو راکھ کا ڈھیر بنا دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ لیکن وہاں انہیں بحمداللہ منہ کی کھانی پڑی ۔ اب یہ انکی دوسری چال ہو سکتی ہے کہ مسلمان مشتعل ہو کر کوئی حرکت کریں اور ایک نئی جنگ کا آغاز ہوسکے۔
    مسلمان حکمرانوں بالخصوص عرب حکمرانوں کو اس موقع پر انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں