1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مریم سیف (موم بتی) کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم موم بتی جی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید۔ :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان



    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔​


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)


    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    مریم سیف۔۔ نانی نے۔۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    موم بتی۔۔ حالات کی وجہ سے۔۔ لوڈشیڈنگ جو اتنی ہوتی ہے۔۔
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    22 سال۔۔ ہم جھوٹ بول کر گناہ کیوں کمائیں؟؟
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    کبھی لاہور۔۔ کبھی اسلام آباد۔۔ جب سے پیدا پوئی۔۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    ایف اے۔۔ کچھ خاص نہیں گھر والوں کی خوشی سے۔۔
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    ناول پڑھنا۔۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    محبت سے خدا بچائے۔۔
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    کبھی سوچا نہیں۔۔
    اور کچھ۔۔؟؟
     
  3. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    بہت عمدہ موم بتی جی آپ کے بارے میں جان کر میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں :suno:
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    اب کسی کو بتانا مت :suno:
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    آخر کب تک
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    محبّت کب تک

    خود غرضی اور دنیا وی مفاد پرستی والی محبّت سےدوری تا صبحِ قیامت
    اور اللہ تعالیٰ کی خاطر محبّت قائم رہے تا صبحِ قیامت
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    موم بتی جی۔ تعارف دینے کے لیے شکریہ ۔ آپکے بارے جانکر خوشی ہوئی۔
    اگر پاکستان ترقی کرگیا جیسا کہ ہمارے صدر مشرف اکثر کہتے ہیں کہ چند دنوں میں سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اور لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تو پھر آپ اپنے لقب “موم بتی“ کا کیا کرو گی؟
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    موم بتی جی ۔ اپنا تعارف دینے پر بہت شکریہ ۔ کافی سیدھا سادھا اور کھرا کھرا تعارف ہے۔
    خدا آپ کی زندگی کو ہمیشہ روشن رکھے (آمین)
     
  9. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    آپ سے مل کر اور آپکا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی۔ اپنا دھیان رکھیں۔۔
     
  10. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    مجازی محبت سے بچنے کی دعا کرتی ہوں۔۔ حقیقی محبت میں تو کب سے گرفتار ہوں۔۔ :suno:
     
  11. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    صدر مشرف تو بہت کچھ کہتے ہیں‌ جی۔۔ ان کی سنتا کون ہے؟؟ وہ تو زبردستی سب کو سنا تے ہیں۔۔ خیر موم بتی کی ضرورت ختم نہیں‌ ہو سکتی۔۔ :suno:
     
  12. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    موم بتی جی ۔ اپنا تعارف دینے پر بہت شکریہ ۔ کافی سیدھا سادھا اور کھرا کھرا تعارف ہے۔
    خدا آپ کی زندگی کو ہمیشہ روشن رکھے (آمین)[/quote:1g37fiyj]
    دعاؤں کا شکریہ۔۔ آپ بھی خوش رہیں۔۔ آمین۔۔
     
  13. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    اچھا جی۔۔ :suno:
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    اقبال، بھرتری ہری اور واپڈا والوں سے معذرت کے ساتھ ۔

    موم کی بتی سے بل سکتا ہے پورے گھر کا گھر
    واپڈا والوں پہ کلامِ نرم و نازک بے اثر​

    خوش آمدید۔ اللہ آپ کی زندگی شمع کی صورت ہی بنائے۔

    http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%DA% ... 8%B1%DB%8C
     
  15. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    مجازی محبت سے بچنے کی دعا کرتی ہوں۔۔ حقیقی محبت میں تو کب سے گرفتار ہوں۔۔ :suno:[/quote:5itj6ouc]
    اللہ آپ کے نصیب اچھے کرے :a191:
     
  16. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    بہت شکریہ۔۔ خدا آپ کو بھی خوش و خرم رکھے۔۔ آمین۔۔
     
  17. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    اللہ آپ کے نصیب اچھے کرے :a191:[/quote:2it5cd9v]
    آپ کے بھی۔۔ بہت شکریہ۔۔
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    مریم جی! آپ کا تعارف جان کر بہت اچھا لگا۔ امید کرتا ہوں اپنے نمبروں میں آپ بڑی تیزی سے اضافہ کریں گی۔
     
  19. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    انشاءاللہ۔۔
     
  20. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    انشاء اللہ۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں