1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مریخ پر مٹی و ریت کے فوارے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏22 اگست 2006۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    یہ بی بی سی کی تازہ ترین رپورٹ ہے

    --------------------------------

    مریخ پر مٹی و ریت کے فوارے​

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر مٹی اور ریت کے فوارے ملے ہیں۔
    امریکہ میں یونیورسٹی آف ایریزونا کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا ہے مریخ کے گرد گھومنے والے ایک کیمرے کی تصاویر پر برف کو توڑ کر نکلنے والے مٹی اور ریت کے فوارے نظر آئے ہیں۔ ان فواروں کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہے۔

    ’تھرمل ایمِشن امیجنگ سسٹم‘ یا ’تھمیِس‘ نامی یہ کیمرا مریخ کے گرد گھومنے والے تحقیقاتی ’پروب‘ مارز اوڈیسی پر نصب ہے۔

    فوارے سے نکلنے والے ملبے سے برف پر گہرے رنگ کے نشانات پڑے دکھائی دیتے ہیں۔

    سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ فوارے اس وقت پھوٹے جب مریخ کی برفانی سطح پر دھوپ کی گرمی نے زیر زمین کاربن ڈائی اوکسائڈ کو گیس میں تبدیل کر دیا اور اس گیس کے دباؤ سے یہ فوارے پطوٹ پڑے۔

    ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فِل کرسٹنسن کے مطابق ’اگر آپ وہاں موجود ہوتے تو آپ کاربن ڈائی اوکسائڈ کی جمی برف پر کھڑے ہوتے اور آپ کے ارد گرد کئی سو فٹ بلند فوارے ریت اور مٹی اچھال رہے ہوتے۔‘

    ڈاکٹر فِل کرسٹنسن نے بتایا ہے کہ یہ قرہ الارض پر ہونے والے حرکات سے بالکل مختلف ہے۔

    سینکڑوں تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر کرسٹنسن کی ٹیم کو ان فواروں کا پتہ چلا۔ ان کی یہ تحقیق جریدہ ’نیچر‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    نوید بھائی! یہ معلوماتی پیغام ارسال کرنے کا شکریہ۔
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    نوید بھائی میں معلومات میں اضافے پر آپ کا مشکور ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں