1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرا قیام مدینے میں عمر بھر کر دے ۔۔۔ سبحان الدین گل بخشالوی

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Aug 19, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    مرا قیام مدینے میں عمر بھر کر دے
    مرے خدا تو مدینے کو میرا گھر کر دے

    حرم شریف کو دیکھوں میں خواب میں اکثر
    مرے نبیﷺ تو مجھے اتنا معتبر کر دے

    مرے خدا کا بڑا اور کیا کرم ہو گا
    اگر حیات مدینے میں مختصر کر دے

    صدائے حق مری پہچان ہو نبیﷺ میرے
    رہ حیات میں اتنا مجھے نڈر کر دے

    مہک اُٹھیں در و دیوار میرے گھر کے یوں
    مری دعا کو مرے گھر میں با اثر کر دے

    سدا بہار تری زندگی رہے گی گلؔ
    نبیﷺ سے عشق اگر اپنا ہم سفر کر دے
    ٭٭٭
    گلستانِ نعتﷺ ۔۔ سبحان الدین گل بخشالوی
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ ـ جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page