1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مختلف ممالک کی ضرب الامثال

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مختلف ممالک کی ضرب الامثال
    [​IMG]
    محمد ریاض

    ٭عاشق، شاعر، گویے جھوٹ بولنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ جرمن ضرب المثل ٭جلدی مکھیوںکے پکڑنے میں اچھی ہے۔ روسی ضرب المثل ٭بڑے جھگڑوں میں سچ نہیں رہتا۔ ہسپانوی ضرب المثل ٭سچ کی ایڑی کے پیچھے ایسے لگے نہ چلو کہ دولتی مار کر تمہارے دانت توڑ دے۔ اٹلی کی ضرب المثل ٭جھوٹ اورگپ کی اولاد بڑی کم بخت ہوتی ہے۔ ڈنمارک کی ضرب المثل ٭جھوٹ بولنا کوٹھے پر سے گرنا ہے۔ افغان ضرب المثل ٭ بدمزاج کتے کی ناک زخمی ہوتی ہے۔ ڈنمارک کی ضرب المثل ٭اچھا گھوڑا کبھی زین سے خالی نہیں رہتا۔ اٹلی کی ضرب المثل ٭بھیڑیے کے دانت جاتے رہتے ہیں مگر اس کا میلان طبع نہیں جاتا۔ نامعلوم ٭بکری روئے جان کو قصائی روئے چربی کو۔ پنجابی ضرب المثل ٭بڑے غم خاموش ہوتے ہیں۔ ڈنمارک کی ضرب المثل ٭خوشامدی بلیوں کی طرح ہوتے ہیں کہ آگے چاٹتے ہیں، پیچھے نوچتے ہیں۔ جرمن ضرب المثل ٭بھائیوں میں بدترین وہ ہے جس کیلئے تکلف کیا جائے۔ عربی ضرب المثل ٭مرغ کا وہ بدترین روز ہے جب اس کے پائوں دھلائے جائیں۔ عربی ضرب المثل ٭اطلس کی جوتی گنٹھیا کواچھا نہیں کرتی۔ عربی ضرب المثل ٭دسترخوان کے دوست بدلنے کے لائق ہوتے ہیں۔ فرانسیسی ضرب المثل ٭ منائے ہوئے دوست سے ہوشیار رہو۔ فرانسیسی ضرب المثل ٭ روپیہ اور دوستی انصاف کے بازو توڑ ڈالتے ہیں۔ ہسپانوی کہاوت ٭جس کے پاس چار ہوں اور وہ پانچ خرچ کرے اس کو تھیلی کی ضرورت نہیں۔ جرمن ضرب المثل ٭ایک کمانے والے کے بعد ایک اجاڑنے والا آتا ہے۔ ڈنمارک کی ضرب المثل ٭جو تھیلی غیروں کے روپوں سے بھری ہو وہ خالی ہے۔ ڈنمارک کی ضرب المثل

     

اس صفحے کو مشتہر کریں