1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مختصر تحریر - اطمینان کوئی فعل کام یا عمل نہیں.

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏29 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    اطمینان عنایت ہے, انعام ہے, نتیجہ ہے.

    اطمینان حاصل کرنے کیلئے کیا درکار ہے؟

    اطمینان کا حصول درج ذیل عوامل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے:-

    1. عمدہ سوچ
    2. ہمدردانہ رویہ
    3. خوش اخلاقی
    4. خوش مزاجی
    5. عدل و انصاف
    6. سچائی
    7. ایمانداری
    8. خلوصِ نیت
    9. اطاعتِ رب
    10. جذبۂ خیر سگالی

    بے لوث اور بلا تخصیص پیار بانٹنے اور لوگوں کا ذہنی, مالی اور مادی بوجھ کم کرنے کیلئےان کی طرف دستِ تعاون بڑھانے کی وجہ سے دل کو توانائی, روح کی تطہیر, رب کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے صلے میں ملنے والی نعمتِ مترقبہ کو اطمینان کہتے ہیں.

    اس دولت کو جمع کرنے کی سعی آپ کو ذہنی طور پر آسودہ حال رکھے گی۔
    جسمانی طور پر چوکس اور توانا رکھے گی. مالی طور پر خوشحال رکھے گی اور اخروی طور پر سرخرو کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی.

    آزمائش میں صبر اور آسائش میں شکر کا دامن تھام کے رکھیئے.

    غوری
    14 مئی 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں