1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مخالفین شوق سے جلسے کریں، حکومت کو فرق نہیں پڑے گا: وزیر داخلہ شیخ رشید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مخالفین شوق سے جلسے کریں، حکومت کو فرق نہیں پڑے گا: وزیر داخلہ شیخ رشید
    اسلام آباد: شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ بنتے ہی اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔ مخالفین شوق سے جلسے کریں، اسلام آباد بھی آئیں، حکومت کو فرق نہیں پڑے گا۔
    شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگ اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں، انھیں اس کی کھلی اجازت ہے۔ یہ لوگ سچائی کی سیاست کو ناکام بنانے اور اس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرکے صرف اپنے مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔ عمران خان مینار پاکستان جلسے سے مقبول ہوا یہ لوگ غیر مقبول ہونگے۔
    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں کہ ہم عمران خان سے بات نہیں کر سکتے، وہ بتائیں کہ پھر کس سے بات کرنی ہے۔ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی کوششیں ناکام ہونگی۔
    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں کہ ہم عمران خان سے بات نہیں کر سکتے، وہ بتائیں کہ پھر کس سے بات کرنی ہے۔ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی کوششیں ناکام ہونگی۔
    انہوں نے واضح کیا کہ مجھے کوئی ٹاسک نہیں ملا، اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہے۔ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہونگی۔ موجودہ اپوزیشن ہوئی تو آئندہ الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں سے کسی قسم کاخطرہ نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نئی ذمہ داری دی ہے۔ ملک میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ ختم ہوگا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں