1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by آزاد, Mar 10, 2010.

  1. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    [​IMG]
    محمد یوسف ،یونس خان پر تاحیات اور شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی
    روزنامہ جنگ
    لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظورکرتے ہوئے محمدیوسف، یونس خان پرکرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں،جبکہ شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیاگیاہے۔محمدیوسف اوریونس خان کے آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثرہوئی جس کی وجہ سے ان دونوں کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔دورہ آسٹریلیا میں ڈسپلن کی خلاف ورزي پررانانویدالحسن اورشعیب ملک پرایک ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔شاہدآفریدی نے بال ٹمپرنگ کرکے ملک کانام بدنام کیااس لیے ان پر تیس لاکھ روپے جرمانہ لگایاگیاہے جبکہ وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل پرتیس لاکھ اورعمراکمل پربیس لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیاہے جبکہ ان کی کارکردگی 6ماہ تک مانیٹر کی جائیگی۔

    بی بی سی اُردو
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ آسٹریلیا کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر محمد یوسف اور یونس خان پر تاحیات جبکہ شعیب ملک اور رانا نوید پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے۔کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ اور سنٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کی بنیاد پر شاہد آفریدی اور اکمل برادران پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ دورۂ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق کرکٹ بورڈ نے وسیم باری کی سربراہی میں بنائی جانے والی اس تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کو من وعن تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان سفارشات کے مطابق محمد یوسف اور یونس خان کی باہمی چپقلش کی وجہ سے ٹیم پر برا اثر پڑا اس لیے ان دونوں کو قومی ٹیم میں کسی بھی قسم کی کرکٹ کے لیے شامل نہیں کرنا چاہیے۔رانا نوید الحسن اور سابق کپتان شعیب ملک پر ایک سال تک کسی بھی قسم کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پابندی کے علاوہ بیس بیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے تاہم تحقیقاتی رپورٹ میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ انہیں نظم و ضبط کی کس خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے تاہم اخبارات میں کئی روز سے یہ شائع ہو رہا ہے کہ ان دونوں نے ٹیم میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

    قمر بھائی ۔ خبر افسوسناک ہے۔
    لگتا ہے ہماری قومی غیر ذمہ دارانہ ، غیر منظم اور غیر محبانہ رویوں کا اثر ہماری کھیل کے میدانوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔
     
  3. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    جواب: محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

    مضحکہ خیز فیصلہ ہے
    پہلے یہ دیکھا جائے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں کون کون تھا؟

    وسیم باری چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ
    تفضل رضوی
    وزیر علی کھوجا
    ذاکر خان ڈائریکٹر انٹرنیشنل
    یاور سعید ڈائریکٹر گیمز اینڈ سپورٹس
    یعنی سب کے سب کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ہیں۔ کوئی شخص غیر جانبدار نہیں اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے عہدیداران اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ناکہ کرکٹ کو

    اس کمیٹی نے کسی کھلاڑی، کوچ کو صفائی کے لئے طلب نہیں کیا۔ حالانکہ کالے چور کو بھی‌صفائی کا موقع دیا جاتا ہے۔ کوچ انتخاب عالم کو جو شکست میں برابر کا ذمہ دار تھا اسے کوچ کے عہدہ سے ہٹا کر بڑا عہدہ دیدیا گیا۔

    چئیرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ یونس خان اور محمد یوسف کو آپس کی لڑائی کی وجہ سے لائف ٹائم بین کیا گیا حالانکہ ان دونوں کی لڑائی شعیب ملک سے تھی جسے صرف ایک سال بین کیا گیا۔
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

    اس سے بہتر تھا کہ کرکٹ کو ہی بین کر دیتے کچھ سالوں کے لئے ،سیاست جب پارلیمنٹ سے نکل کے باھر دوسروں شعبوں میں‌آتی ھے تو ایسا ہی ہوتا ھے
     

Share This Page