1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محسن خوشتر کی نظم ۔۔۔ اپنی محفل میں اگر مجھکو نہیں پاؤ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏5 مارچ 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی محفل میں اگر مجھکو نہیں پاؤ گے
    ایسے حالات میں تم اور بھی گھبراؤ گے


    شوق سے جو رو ستم مجھ پہ کرو تم لیکن
    اپنی نادانی پہ خود آپ ہی پچھتاؤ گے

    ناز و انداز کی قیمت ہے تیرے ، میرے سبب
    کس کی محفل میں بھلا اور غضب ڈھاؤ گے


    کوئی ہوگا نہیں اس جنسِ وفا کا طالب
    کون ہے میرے سوا جس کو یہ دکھلاؤ گے


    کاٹ لو میری زباں ، کیسے وفا دار کہوں
    ہاتھ میں بالے ، کٹرے پاؤں میں پہناؤ گے


    تیرا حافظ ہے خدا بزم سے جانے والے
    در کھلا ہے دل چاہے تو آجاؤ گے


    سخت دن اپنے اس امید پہ گز رے خوشتر
    آؤ گے ، آؤ گے ، اب آؤ گے اب آؤ گے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں