1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محرم میرے بعد تمھارے

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by طارق اقبال حاوی, Mar 1, 2021.

  1. طارق اقبال حاوی
    Offline

    طارق اقبال حاوی ممبر

    Joined:
    Jan 27, 2021
    Messages:
    28
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    محرم میرے بعد تمھارے
    مت پوچھو دن کیسے گزارے

    بھاری آنکھیں اٹا ہوا دل
    کسے بتاؤں راز میں سارے

    بے رنگ صبحیں بوجھل شامیں
    کوئی بھلا کیوں خود کو سنوارے

    روز ہی تیرے لمس کو ڈھونڈیں
    شام ڈھلے ہم جھیل کنارے

    ہم ہی جھلے سوچیں تجھ کو
    اور تم سوچو اپنے بارے

    دید کو تیری ترس گئے ہیں
    راہیں تکتے نین بیچارے

    (ازقلم: طارق اقبال حاوی)
     

Share This Page