1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت کیا ہے

Discussion in 'متفرقات' started by بےباک, Feb 22, 2009.

  1. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محبت کیا ہے:
    کہتے ہیں کہ محبت خدا سے ہو تو عبادت بن جاتی ہے ،غریبوں ے ہو تو رحم دلی بن جاتی ہے۔مریضوں سے ہو تو ہمدردی بن جاتی ہے۔والدین سے ہو تو فرمانبرداری کہلاتی ہے۔ محبوب سے ہو تو رسوائی بن جاتی ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ دکھوں کی سرزمین اور آنسوؤوں کا سمندر موت کی وادی اور زندگی کا خاتمہ بن جاتی ہے…لیکن برطانوی ماہرین طب کہتے ہیں کہ محبت میں ناکامی صحت کوتباہ کردیتی ہے اور جس کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل ،رد عمل بن جاتا ہے۔ انسان کا دل ٹوٹ جاتا ہے وہ مرجھائے ہوئے پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ نا امیدی واضح ہوجاتی ہے، ناکام عاشق ایسی زندگی سے موت کو ترجیح دیتے ہیں اورعارضہ قلب، آنکھوں کے گرد حلقے اور جسم لاغر ہوجاتا ہے۔ بقول شاعر اس حالت کو اس طرح بیان کرتے ہیں:" دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا" کیا محبت میں واقعی کشش ہوتی ہے یا صرف دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے ؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ایسی محبت سے ہم باز آئے جو دل کو جلائے دکھائے رلائے،،،،
    آپ کا مخلص : بےباک
     
  2. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محبت ــــــــ
    محبت خود اپنی آگہی سے اس وقت تک واقف نہیں ہوتی جب تک جدائی کا وقت نہ آ پہنچے ، محبت کچھ نہیں دیتی محبت کے سوا اور یہ نہ ہی کچھ لیتی ہے ، محبت کے سوا یہ نہ تو کسی کو اپنی ملکیت بناتی ہے اور نہ کسی کی ملکیت بن سکتی ہے کیونکہ محبت خود اپنے لیے کافی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت اپنا اجر آپ ہے ،
    میرے دل میں ایک بات آتی ہے کہ جب تم خدا سے محبت کرو تو یہ نہ کہو کہ وہ میرے دل میں ہے بلکہ یہ کہو کہ میں اسکے دل میں ہوں ،
    پتہ ہے محبت کی اور کوئی خواہش نہیں ہوتی ما سواۓ اپنی تکمیل کے تاہم اگر محبت بھی کی جاۓ اور یہ بھی چاہا جاۓ کہ کچھ اور خواہشیں اور آرزوئیں بھی پالی جائیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر یہ خواہشیں ہونی چاہئیں کہ (جیسا میں نے پڑھا اور جانا ہے )
    تم پگھل کر پانی ہو جاؤ اور اس چشمے کی مانند ہو جاؤ جو کہ رات کے اندھیرے میں اپنا نغمہ سناتا ہے
    تم بے پناہ نرمی کے درد کو جان جاؤ
    بقول خلیل جبران ــــ تم محبت کے متعلق اپنے عرفان سے مجروح ہو جاؤ اور اپنے زخموں سے خوشی خوشی ، بہ رضا و رغبت خوب بہنے دو
    میں نے پڑھا ہے کہ محبت بھاگ دوڑ نہیں ہوتی سکون ہوتی ہے ، دریا نہیں ہوتی جھیل ہوتی ہے دوپہر نہیں ہوتی بھور سمے ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی اجالا ہوتی ہے ، سچ بتاؤں کہ کیا ہوتی ہے سچ تو یہ ہے کہ یہ بتانے کی چیز ہوتی ہی نہیں بیتنے کی چیز ہوتی ہے ، سمجھنے کی چیز نہیں ہوتی جاننے کی چیز ہوتی ہے،،
    ممتاز مفتی کہتا ہے "میری دانست میں محبت کوئی شرط نہیں ہوتی ۔ محبت صرف کی جاتی ہے چاہے دوسرا کرے نہ کرے ، محبت ایک ہا تھ کی تالی ہوتی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی ، نہ وفا کی شرط نہ بیوفائی کا گلہ "
    لیکن میں نے یہ جانا ہے محبت کی نہیں جاتی بس ہو جاتی ہے ، محبت لین دین نہیں ہوتی ، صرف دین دین ہوتی ہے ،
    صائمہ کہتی ہے "محبت ایک فطری جذبہ ہے ۔ نیک سُچے اور انمول موتی کی مانند جو ہر کسی کے ہا تھ نہیں آتا "
    نجمہ کہتی ہے "محبت ایک فطری جذبہ ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے "
    شاہین کہتی ہے "اچھی چیز ہے محبت بھی ،
    شمع کہتی ہے "دل کے میل کو نفرت سے پاک کرنے کے لیے محبت بہترین صابن ہے "
    وغیرہ وغیرہ
    لیکن میں نے جو پڑھا ہے ، سمجھا ہے ، جانا ہے وہ یہ ہے،
    محبت !! میرے نزدیک اسکی تعریف یہ ہی ہو سکتی ہے کہ وہ لمحہ جب آپکو کسی کا بہت برا عمل بھی اچھا لگے آپ کسی کی بے اعتنائی کی خود تاویلیں دیں ۔ وہ لمحہ محبت ہے جب اپ برداشت کرنا سیکھ جائیں ، ضبط کرنے پہ قادر ہو جائیں ۔ ایثار کرنا آپکو حسین ترین ذمہ داری لگے ۔ آپکو کسی کو دیکھنا ، کسی کا دیکھنا اور کسی کو ہر لمحے سوچنا اچھا لگے ، جب ہر لمحے میں آپکو کوئی نہ کوئی خوشی چھپی ہوئی محسوس ہو ۔
    یہ محبت ہے ، کسی کے آگے جھک جانا اچھا لگے ۔ خود اندر سے دل جھک جانے کا ہنر سیکھ لے تو میں نے پڑھا ہے کہ یہ محبت دان ہے ایسا دان کہ اسکے بعد پھر کوئی بھی محبت کرنے کا ہنر جان سکتا ہے ۔ یہ جان سکتا ہے کہ محبت کیا ہے ، خود کو منہا کر دینا ، خود کو بھول کر دوسرے کو یاد رکھنا
    میں نے جو سمجھا کہ جو یہ سیکھ لے محبت سیکھ لیتا ہے پھر اسے محبت کی کسی تعریف کی ضرورت ہی نہیں رہتی کہ محبت خود اپنے لیے "بس" ہے ،،
    ----------------------------- ختم شد ------------------
     
  3. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محبت کیا ہے ، کی علیحدہ لڑی موجود ھے،مجھے بعد میں نظر آئی ، اس لیے معذرت،
    ایڈمن حضرات سے مودبانہ التماس ہے کہ وہ اس کو اس لڑی سے منسلک کر دیں،
    شکریہ
    آپ کا مخلص:بےباک
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ :a180: بالکل حقیقت ہے۔
     
  5. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ جناب نعیم صاحب،
    آپ کی محبت ہے ، :mashallah:
     
  6. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محبت ذات ہوتی ہے

    کوئی جنگل میں جا ٹہرے
    کسی بستی میں بس جائے
    محبت ساتھ ہوتی ہے
    محبت خوشبوؤں کی لے
    محبت موسموں کی دھن
    محبت آبشاروں کے بہتے پانیوں کا من
    محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تن
    محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
    محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
    محبت اجنبی دنیا میں اپنےگاؤں کی مانند

    محبت دل
    محبت جاں
    محبت روح کا درماں
    محبت مورتی ہے
    اور کبھی جو دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو؟؟؟؟؟؟
    محبت کانچ کے گڑیا
    فٍضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جائے تو؟؟؟؟؟
    محبت آبلہ ہے کرب کا
    اور پھوٹ جائے تو؟؟؟؟؟
    محبت روگ ہوتی ہے
    محبت سوگ ہوتی ہے

    محبت شام ہوتی ہے
    محبت رات ہوتی ہے
    محبت جھلملاتی رات میں برسات ہوتی ہے!!!!!
    محبت نیند کی رت میں حسیں خوابوں کے رستوں پر
    سلگتے، جاں کو آتے ،رتجگوں کی گھات ہوتی ہے

    محبت جیت ہوتی ہے؟؟؟
    محبت مات ہوتی ہے
    محبت ذات ہوتی ہے
     
  7. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    ۔
    بے باک صاحب
    یوں تو میں آزاد شاعری کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔
    لیکن
    کچھ باتیں اِس نظم میں مجھے اچھی لگیں۔
    جیسے :
    1-
    محبت اجنبی دنیا میں اپنےگاؤں کی مانند
    2-
    محبت نیند کی رت میں حسیں خوابوں کے رستوں پر
    سلگتے، جاں کو آتے ،رتجگوں کی گھات ہوتی ہے

    الفاظ کی ترکیب کو لے کر ایک دو باتیں آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گا۔
    قطع نظر اِس سے کہ آپ کی نظم بحر میں ہے یا نہیں۔

    1-
    محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
    " چلچلاتا " کے معنی ہوتے ہیں ۔۔۔ سخت گرم ، جلانے والا۔
    تو میں سمجھتا ہوں کہ اِس مصرع میں " چلچلاتے صحراؤں میں " لکھنا کافی تھا۔


    2-
    محبت جھلملاتی رات میں برسات ہوتی ہے!!!!!
    " رات کا جھلملانا " ؟؟؟ کچھ عجیب معلوم ہوتا ہے۔
    ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں یہ ہو کہ ۔۔
    جھلملاتے تاروں بھری رات۔۔۔۔۔وغیرہ۔
    ۔
    اور آخری بات یہ کہ اِس نظم کا اختتام

    محبت جیت ہوتی ہے؟؟؟
    محبت مات ہوتی ہے
    محبت ذات ہوتی ہے۔

    اِس سے بہتر نوٹ پر کیا جا سکتا تھا۔
     
  8. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    بھای ایسی محبت سے ہم باز آے
     
  9. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    اسلام علیکم :
    پیارے بھای محبت ایک جذبے کا نام ہے ایک کھلی حقیقت ہے کرتے نہیں ہو جاتی ہے محبت دلوں کو گرماتی ہے زندگی دیتی ہے محبت کیسی کو پا لینے کا نام نہیں یہ تو اب انسان پر میسر ہے کہ وہ کیا رنگ دیتا ہے محبت کو ہمیشہ انسان ای لطیف جذبے کو ہی محبت کہتا ہے حالنکہ وہ محبت نہیں ہوتی وہ کیسی کو پا لینے کی آرزو ہوتی ہے ۔
    بہت خوب پیارے بھای ۔
     
  10. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    :hasna:
    محبت ہمیشہ اندھی ہوتی ہے۔اور پٹھان کریں‌تو بے وقوفی ہوتی ہے :baby:
     
  11. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    پٹھان محبت میں خود اندھا بن جاتا ہے ، لاٹھی پکڑ کر چلتا ہے ، جہاں محبت ملے وہیں ڈیرہ ڈال دیتا ہے، :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :flor:
     
  12. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    :201: ھاھاھاھا،کیا کریں،محبت ہوتی ہی ایسی شے ہے :glass:
     
  13. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    محبت سے مذاق کرنے والوں کو کیا پتہ کہ محبت کیا چیز ہے
     
  14. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    :201: :201: :201: :201:
     
  15. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  16. عثمان حیدر
    Offline

    عثمان حیدر ممبر

    Joined:
    Mar 13, 2008
    Messages:
    1,423
    Likes Received:
    1
    آپ کی اس بات پر اتفاق کرتا ھوں میری بات آپ سمجھ گے ھوں گے :hpy: :201:
     
  17. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    محبت کیا ہے----------------------------------------------------------------؟
     
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جب آپ اس طرح دو یا تین لفظوں کے پیغامات لکھتے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کو

    مختصر اور ٹرخاؤ پیغامات سے محبت ہے۔
    سمجھ آئی ؟
     
  19. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    ہاہاہاہاہا،
    کیا بات کہی ہے نعیم بھائی نے
    :a180: :a180: :a180:
     
  20. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    پت نہیں :soch:
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک خلل ہے دماغ کا :neu:
     
  22. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    ہمنشیں! پوچھ نہ مجھ سے کہ محبت کیا ہے
    اشک آنکھوں میں ابل آتے ہیں اس نام کے ساتھ
    تجھ کو تشریحِ محبت کا پڑا ہے دورہ
    پھر را ہے مرا سر گردشِ ایا م کے ساتھ
    سن کر نغموں میں ہے محلول یتیموں کی فغاں!
    قہقہے گونج رہے ہیں یہاں کہرام کے ساتھ
    پرورش پاتی ہے دامانِ رفاقت میں ریا
    اہلِ عرفاں کی بسر ہوتی ہے اصنام کے ساتھ
    کوہ و صحرا میں بہت خوار لئے پھرتی ہے
    کامیابی کی تمنا دلِ ناکام کے ساتھ
    یاس آئینہ ء امید میں نقاشِ الم
    پختہ کاری کا تعلق ہوسِ خام کے ساتھ
    شب ہی کچھ نازکشِ پرتوِ خورشید نہیں
    سلسلہ تونگر کے شبستاں میں چراغانِ بہشت
    وعدہ ء خلدِ بریں کشتۂ آلام کے ساتھ
    کون معشوق ہے ، کیا عشق ہے ، سودا کیا ہے؟
    میں تو اس فکر میں گم ہوں کہ یہ دنیا ہے

    احسان دانش :happy:
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واووووووووووووووو
    بہت خوب مسزمرزا بہنا۔
    طویل عرصے بعد شاعرانہ شئیرنگ
    اور وہ بھی اتنے اعلی معیار کی ۔
    بہت خوب۔ :a180:
     
  24. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    کس نے کیا پا لیا محبت میں
    دھوکہ خود کھا لیا محبت میں

    جب بھی دیکھی ہے بڑھتے بے چینی
    دِل کو سمجھا لیا محبت میں

    تجھ سے آگے نظر نہ کچھ آئے
    حد تجھے بنا لیا، محبت میں

    چین جب روح کا لاپتہ دیکھا
    ڈوب کر پا لیا، محبت میں

    تا قیا مت ہوا نصیب نہ پھر
    وصل جو پالیا محبت میں

    کیا بتائوں جگر پے کیا گُذری
    تیر تو کھالیا محبت میں

    وہ ولی ہو گیا زمانے کا
    خود کو ِجس پالیا محبت میں

    رستہ ایمان کا کٹھن تھا کہاں
    ہم نے اپنا لیا محبت میں
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔
    نائس شئیرنگ بھائی ۔
     
  26. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    مسزمرزا آپی ۔
    بہت خوب صورت کلام ہے
    بہت پسند آیا
     
  27. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    محبت ایک عبادت ہے
    سالوں کی ریاضت ہے
    محبت ایک طاقت ہے

    محبت لبوں سے نکلتی دعا ہے
    محبت جھکتی ہوئی آنکھ کی حیا ہے
    محبت ایک پیمان وفا ہے
    محبت سجدے میں جا کر
    دل سے نکلتی صدا ہے

    محبت منزل کا جنون ہے
    محبت دل کا سکون ہے

    محبت روح کا رشتہ ہے
    محبت فنا کا رستہ ہے
    محبت ایمان کی ساتھی
    محبت معصوم فرشتہ ہے

    یہ دل کا مندر ڈھاتی ہے
    انسان کو سمندر بناتی ہے
    آزمائش کی بھٹیوں میں تپاتی ہے
    پھر کندن بناتی ہے
    محبت جینا سکھاتی ہے
    اپنےخالق سے ملاتی ہے

    محبت دو دلوں کا
    روحانی بندھن ہے
    محبت خوشبوئے وطن ہے
    محبت جنت عدن ہے
     
  28. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    اور بھی غم ہیں زمانے میں‌محبت کے سوا
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نیلوفر صاحبہ ۔ موضوع کے مطابق بہت اچھی نظم ہے۔
     
  30. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محبت اس طرح جیسے گلابی تتلیوں کے پر
    محبت زندگی کی جبینِ ناز کا جھومر
    محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
    محبت آس کی دھوپ میں امید کی چادر
    محبت ہے تیر ے گیسو، تیری پلکیں ، تیری آنکھیں
    محبت ہے تیری باتیں ،محبت ہے تمھارے ہجر کی اور وصل کی راتیں
    محبت ہے تیری دھڑکن، محبت ہے تیری سانسیں
    محبت تیری خاموشی ، تمھاری بات جیسی ہے
    محبت کو اگر سمجھو تو اپنی ذات جیسی ہے ،

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor:
     

Share This Page